Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حوثیوں کا ساحلی شہر موخا پر قبضہ؛ باب المندب پر کنٹرول کا خطرہ بڑھ گیا، سعودی فضائی حملے جاریسعودی عرب کی درخواست پر پاکستان کا یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غورپاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا کرے گا، دفتر خارجہمحکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو برطرف کردیاایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’ڈو‘ متعارف، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گےبلال عباس دولہا بن گئے؟ نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیاملک غریب اور حکمران امیرہائی جیکنگ سازش کی سیاہ داستان۔قسط2وقار علی خان پاکستان کا وقارقلات نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی کوچ روک کر ڈرائیور سمیت اپنے ساتھ لے گئےحوثیوں کا ساحلی شہر موخا پر قبضہ؛ باب المندب پر کنٹرول کا خطرہ بڑھ گیا، سعودی فضائی حملے جاریسعودی عرب کی درخواست پر پاکستان کا یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غورپاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا کرے گا، دفتر خارجہمحکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو برطرف کردیاایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’ڈو‘ متعارف، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گےبلال عباس دولہا بن گئے؟ نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیاملک غریب اور حکمران امیرہائی جیکنگ سازش کی سیاہ داستان۔قسط2وقار علی خان پاکستان کا وقارقلات نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی کوچ روک کر ڈرائیور سمیت اپنے ساتھ لے گئے

پاکستانی معیشت مستحکم، ہرمز بحران کے جھٹکے برداشت کر سکتی ہے، موڈیز

اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں گزشتہ دو برس کے دوران استحکام اور لچک میں بہتری آئی ہے، جس کے باعث ملک موجودہ آبنائے ہرمز بحران کے معاشی اثرات کو نسبتاً بہتر انداز میں برداشت کرسکتا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق موڈیز کی تجزیہ کار گریس لِم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بیرونی جھٹکوں کو جذب کرنے کی صلاحیت پہلے کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔

گریس لِم کے مطابق کم افراطِ زر، نسبتاً مستحکم شرحِ تبادلہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری نے پاکستان کو علاقائی اور عالمی سطح پر پیدا ہونے والے معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے زیادہ گنجائش فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی غیر یقینی صورتحال میں معاشی استحکام انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کی موجودہ معاشی پوزیشن 2022 کے تیل کے بحران کے مقابلے میں زیادہ مضبوط دکھائی دیتی ہے۔

موڈیز کا یہ تجزیہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز سے متعلق بحران کے باعث عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں پر ممکنہ اثرات کے خدشات موجود ہیں۔

 

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *