Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’ڈو‘ متعارف، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گےبلال عباس دولہا بن گئے؟ نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیاملک غریب اور حکمران امیرہائی جیکنگ سازش کی سیاہ داستان۔قسط2وقار علی خان پاکستان کا وقارقلات نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی کوچ روک کر ڈرائیور سمیت اپنے ساتھ لے گئےبلوچستان کے اسکولوں میں ڈیسک فراہم کرنے کا اعلان، 3 ماہ بعد بھی عملدرآمد نہ ہوسکاسعودی عرب پر حوثیوں کا پھر بڑا حملہ، 3 شہروں کی جانب بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغ دیے گئےوائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر پروقار تقریبلورالائی یونیورسٹی میں فوڈر سیڈ مکئی کی تقسیم، کسانوں اور لائیو اسٹاک شعبے کی معاونت کے لیے اہم اقدامایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’ڈو‘ متعارف، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گےبلال عباس دولہا بن گئے؟ نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیاملک غریب اور حکمران امیرہائی جیکنگ سازش کی سیاہ داستان۔قسط2وقار علی خان پاکستان کا وقارقلات نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی کوچ روک کر ڈرائیور سمیت اپنے ساتھ لے گئےبلوچستان کے اسکولوں میں ڈیسک فراہم کرنے کا اعلان، 3 ماہ بعد بھی عملدرآمد نہ ہوسکاسعودی عرب پر حوثیوں کا پھر بڑا حملہ، 3 شہروں کی جانب بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغ دیے گئےوائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر پروقار تقریبلورالائی یونیورسٹی میں فوڈر سیڈ مکئی کی تقسیم، کسانوں اور لائیو اسٹاک شعبے کی معاونت کے لیے اہم اقدام

وقار علی خان پاکستان کا وقار

منشاقاضی
حسبِ منشا

گوئٹے نے کہا تھا اچھے خیالات بے باک بچوں کی طرح اچانک اور یکا یک سامنے آ کھڑے ہوتے ہیں اور چلا چلا کر کہنے لگتے ہیں ہم یہاں ہیں، ہم یہاں ہیں ، عظیم خیالات جب عمل کے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں تو عظیم تخلیقات کا درجہ حاصل کر لیتے ہیں ۔ جو لوگ اس دنیا میں بڑے بڑے کام سر انجام دیتے ہیں ان کی قوت متخیلہ بہت ترقی یافتہ ہوتی ہے دنیا میں اتنی طاقتور اور کوئی چیز نہیں جتنا کہ وہ آئیڈیا جس کی اس وقت واقعی ضرورت ہو اور جو لوگ وقت کی قدر کرتے ہیں ان کی زمانہ قدر کرتا ہے آج دیارِ غیر میں ایک متحرک کمیونٹی لیڈر ثقافتی سفیر کے حوالے سے جس شخصیت کا ذکر کیا جا رہا ہے دنیا اسے وقار علی خاں کے نامِ نامی اسمِ گرامی سے یاد کرتی ہے متعدد شعبوں میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے انہیں نوازا گیا ہے ان کے میڈیا کے حوالے سے کمیونٹی کی ترقی کے شعبوں میں مؤثر اقدامات کے ذریعے بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت چہرہ اور موجودگی کو مضبوط بنانے کے لیئے انتھک کام کیا۔ مسٹر خان نے لاس انجلس میں پاکستان ڈے پریڈ مینگو اینڈ فوڈ فیسٹیولز اور یومِ دفاع کی تقریبات جیسے تاریخی پروگراموں کا انعقاد کیا جس سے پاکستان کے ثقافتی ورثے کی نمائش ہوئی اور کمیونٹی کی اتحاد کو فروغ ملا ، ٹی وی پروگرام سفیر پاکستان کے ذریعے ممتاز پاکستانی پیشہ ور افراد فنکاروں اور دانشوروں کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جس سے پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی تاثرات کو بدلنے میں مدد ملی پاکستان ایمبیسی واشنگٹن ڈی سی میں پروقار تقریب کے دوران سفیر فضیلتِ مآب جناب رضوان سعید شیخ نے حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی دیا جشنِ آزادی کی تقریب میں ممتاز افراد کی شرکت پرچم کشائی بھی ہوئی۔ وقار علی خان امریکہ میں پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے دل دل پاکستان پہلا ریڈیو اسٹیشن قائم کیا ۔ آج ہم سب کو اس پاکستانی پر فخر ہے جس نے امریکہ میں اپنے عمل کے ذریعے پاکستان کی نیک نامی کی سفارت کی اور ہماری عبقری شخصیات کو پوری دنیا میں متعارف کرایا اور آج جب انہیں صدارتی تمغہ ء حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا ہے تو ہمیں ان کی توصیف و تعریف میں فراخدلی کا ثبوت دینا چاہئے ، وقار علی خان کو پاکستان سے جن شخصیات نے مبارک باد دی ہیں ان میں عجوبہ ء روزگار معالج رحمٰن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی ذاتِ گرامی ہے ۔ ڈاکٹر وقار احمد نیاز ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کر رہے ہیں ۔ وقار علی خان نومبر میں پاکستان تشریف لا رہے ہیں ، لاھور میں وہ رحمٰن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام. گردوں کی صفائی کے مرکز ماڈل ٹاؤن کا دورہ کریں گے اور گردوں کے مریضوں کی عیادت فرمائیں گے اور ڈاکٹر وقار احمد نیاز کا انٹر ویو کریں گے ۔ الطاف حسن قریشی مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادے انجینئر کامران الطاف سے تعزیت کریں گے۔ سلطنتِ عمان کے سابق اعزازی سرمایی کاری قونصلیٹ جرل جاوید نواز اور پاک آسٹریلیا فرینڈ شپ کے صدر ارشد نسیم بٹ نے وقار علی خان کو خصوصی مبارک باد دی ہے اور ان کی خدمات کا دل کھول کر اعتراف کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *