Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حوثیوں کا ساحلی شہر موخا پر قبضہ؛ باب المندب پر کنٹرول کا خطرہ بڑھ گیا، سعودی فضائی حملے جاریسعودی عرب کی درخواست پر پاکستان کا یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غورپاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا کرے گا، دفتر خارجہمحکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو برطرف کردیاایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’ڈو‘ متعارف، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گےبلال عباس دولہا بن گئے؟ نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیاملک غریب اور حکمران امیرہائی جیکنگ سازش کی سیاہ داستان۔قسط2وقار علی خان پاکستان کا وقارقلات نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی کوچ روک کر ڈرائیور سمیت اپنے ساتھ لے گئےحوثیوں کا ساحلی شہر موخا پر قبضہ؛ باب المندب پر کنٹرول کا خطرہ بڑھ گیا، سعودی فضائی حملے جاریسعودی عرب کی درخواست پر پاکستان کا یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غورپاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا کرے گا، دفتر خارجہمحکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو برطرف کردیاایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’ڈو‘ متعارف، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گےبلال عباس دولہا بن گئے؟ نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیاملک غریب اور حکمران امیرہائی جیکنگ سازش کی سیاہ داستان۔قسط2وقار علی خان پاکستان کا وقارقلات نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی کوچ روک کر ڈرائیور سمیت اپنے ساتھ لے گئے

محکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو برطرف کردیا


کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان نے سرکاری ڈیوٹی سے دانستہ اور غیر مجاز غیر حاضری پر 25 لیڈی میڈیکل افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن کی جانب سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کے خلاف بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ (بی ای ڈی اے) 2011 کے تحت تادیبی کارروائی مکمل کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ لیڈی میڈیکل افسران سرکاری ڈیوٹی سے دانستہ اور غیر مجاز طور پر غیر حاضر رہیں، جس پر انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کی سزا دی گئی۔ برطرفی کی سزا سیکشن 4 (b) (vii) کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

برطرف ہونے والی لیڈی میڈیکل افسران میں سول اسپتال کوئٹہ، بولان میڈیکل کمپلیکس اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تعینات ڈاکٹرز شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف ہونے والوں میں ڈاکٹر سعدیہ، ڈاکٹر روبیہ اقبال خٹک، ڈاکٹر عفیہ حق، ڈاکٹر رؤاۃ العرفہ، ڈاکٹر پلوشہ علی، ڈاکٹر ملغلرا، ڈاکٹر فوزیہ حسنی، ڈاکٹر بینش ماجبین، ڈاکٹر کانتا دیوی، ڈاکٹر فخرہ جعفر، ڈاکٹر طیبہ افتخار، ڈاکٹر نادرہ ساتکزئی، ڈاکٹر صفیہ اور ڈاکٹر سعدیہ خان ناصر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر عائشہ عباد، ڈاکٹر اقرا اعجاز، ڈاکٹر مدینہ ریاض، ڈاکٹر گرہ ناز بلوچ، ڈاکٹر فاریہ ترین، ڈاکٹر شمع النساء، ڈاکٹر عارفہ صدیق، ڈاکٹر مریم احمد اور ڈاکٹر صبیحہ کو بھی ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *