Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’ڈو‘ متعارف، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گےبلال عباس دولہا بن گئے؟ نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیاملک غریب اور حکمران امیرہائی جیکنگ سازش کی سیاہ داستان۔قسط2وقار علی خان پاکستان کا وقارقلات نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی کوچ روک کر ڈرائیور سمیت اپنے ساتھ لے گئےبلوچستان کے اسکولوں میں ڈیسک فراہم کرنے کا اعلان، 3 ماہ بعد بھی عملدرآمد نہ ہوسکاسعودی عرب پر حوثیوں کا پھر بڑا حملہ، 3 شہروں کی جانب بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغ دیے گئےوائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر پروقار تقریبلورالائی یونیورسٹی میں فوڈر سیڈ مکئی کی تقسیم، کسانوں اور لائیو اسٹاک شعبے کی معاونت کے لیے اہم اقدامایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’ڈو‘ متعارف، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گےبلال عباس دولہا بن گئے؟ نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیاملک غریب اور حکمران امیرہائی جیکنگ سازش کی سیاہ داستان۔قسط2وقار علی خان پاکستان کا وقارقلات نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی کوچ روک کر ڈرائیور سمیت اپنے ساتھ لے گئےبلوچستان کے اسکولوں میں ڈیسک فراہم کرنے کا اعلان، 3 ماہ بعد بھی عملدرآمد نہ ہوسکاسعودی عرب پر حوثیوں کا پھر بڑا حملہ، 3 شہروں کی جانب بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغ دیے گئےوائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر پروقار تقریبلورالائی یونیورسٹی میں فوڈر سیڈ مکئی کی تقسیم، کسانوں اور لائیو اسٹاک شعبے کی معاونت کے لیے اہم اقدام

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’ڈو‘ متعارف، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے

کیلیفورنیا: ایپل نے اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’آئی فون ڈو‘ متعارف کرا دیا، جسے پاسپورٹ کی طرح کھولا جاسکتا ہے اور کھولنے کے بعد اس کا ڈسپلے تقریباً دوگنا ہوجاتا ہے۔

ایپل کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون کمپنی کے ڈیزائن میں 2007 میں پہلے آئی فون کی لانچ کے بعد ہونے والی بڑی تبدیلیوں میں سے ایک ہے۔ کمپنی نے اس فون کی تیاری اور فولڈنگ ڈیزائن کو بہتر بنانے پر کئی برس کام کیا ہے۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو جان ٹرنس نے 9 ستمبر کو ہونے والی تقریب میں آئی فون ڈو پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے ڈیزائن سے صارفین کے لیے فولڈ ایبل فون استعمال کرنے کا تجربہ مزید بہتر ہوگا۔

آئی فون ڈو میں A20 Pro چپ اور iOS 27 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، جبکہ فون میں 5.4 انچ کا بیرونی اور 7.6 انچ کا اندرونی ڈسپلے موجود ہے۔ ڈیوائس میں 12 جی بی ریم اور 5800 ایم اے ایچ بیٹری بھی دی گئی ہے۔

کیمرہ سیٹ اپ میں 48 میگا پکسل مین اور الٹرا وائیڈ کیمرے شامل ہیں، جبکہ فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

آئی فون ڈو کی ابتدائی قیمت 1999 ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 5 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فون 23 اکتوبر سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا۔

ایپل نے آئی فون ڈو کے ساتھ آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس بھی متعارف کرائے ہیں، جن کی ابتدائی قیمتیں بالترتیب 1199 اور 1299 ڈالر مقرر کی گئی ہیں۔

کمپنی کے مطابق آئی فون 18 پرو کی بیٹری 36 گھنٹے جبکہ پرو میکس کی بیٹری 45 گھنٹے تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ ایپل نے نئے ایئرپوڈز، ایپل واچ سیریز 12 اور ایپل واچ الٹرا 4 بھی پیش کیے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *