Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حوثیوں کا ساحلی شہر موخا پر قبضہ؛ باب المندب پر کنٹرول کا خطرہ بڑھ گیا، سعودی فضائی حملے جاریسعودی عرب کی درخواست پر پاکستان کا یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غورپاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا کرے گا، دفتر خارجہمحکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو برطرف کردیاایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’ڈو‘ متعارف، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گےبلال عباس دولہا بن گئے؟ نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیاملک غریب اور حکمران امیرہائی جیکنگ سازش کی سیاہ داستان۔قسط2وقار علی خان پاکستان کا وقارقلات نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی کوچ روک کر ڈرائیور سمیت اپنے ساتھ لے گئےحوثیوں کا ساحلی شہر موخا پر قبضہ؛ باب المندب پر کنٹرول کا خطرہ بڑھ گیا، سعودی فضائی حملے جاریسعودی عرب کی درخواست پر پاکستان کا یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غورپاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا کرے گا، دفتر خارجہمحکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو برطرف کردیاایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’ڈو‘ متعارف، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گےبلال عباس دولہا بن گئے؟ نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیاملک غریب اور حکمران امیرہائی جیکنگ سازش کی سیاہ داستان۔قسط2وقار علی خان پاکستان کا وقارقلات نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے کراچی جانے والی کوچ روک کر ڈرائیور سمیت اپنے ساتھ لے گئے

حوثیوں کا ساحلی شہر موخا پر قبضہ؛ باب المندب پر کنٹرول کا خطرہ بڑھ گیا، سعودی فضائی حملے جاری

صنعا: یمن میں حوثی فورسز نے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر موخا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جس کے بعد انہیں اہم بحری گزرگاہ باب المندب کے قریب مزید پیش قدمی کا موقع مل گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق یمنی حکومت کے تین ذرائع نے موخا پر حوثیوں کے قبضے کی تصدیق کی ہے۔ باب المندب کے قریب واقع موخا پر کنٹرول حوثیوں کو بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں اہم تزویراتی فائدہ دے سکتا ہے۔

دوسری جانب حوثی خبر رساں ادارے صبا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی فورسز نے یمن کے صوبوں تعز، حدیدہ، الجوف اور مارب میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران تقریباً 40 فضائی حملے کیے ہیں۔ حوثی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں سعودی عرب کے خلاف ان کے حملوں کے بعد کی گئیں۔

رائٹرز کے مطابق یمنی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی موخا، ذباب اور باب المندب سے متصل دیگر ساحلی علاقوں میں اپنا کنٹرول مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حوثیوں کے پاس پہلے ہی یمن کے گنجان آباد شمالی علاقوں کا بڑا حصہ موجود ہے۔

باب المندب بحیرہ احمر کے جنوبی سرے پر واقع اہم سمندری گزرگاہ ہے جو یمن کو افریقہ کے ساحلی ممالک جبوتی اور اریٹیریا سے جدا کرتی ہے۔ خلیجی ممالک سے یورپ جانے والے تیل اور دیگر تجارتی سامان کی بڑی مقدار اسی راستے سے گزرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر حوثی باب المندب پر مؤثر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو عالمی بحری تجارت اور توانائی کی ترسیل کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی عالمی توانائی کی سپلائی کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

موخا پر قبضے اور سعودی فضائی حملوں کی تازہ صورتحال کے بعد یمن میں جاری کشیدگی کے دوبارہ بڑے پیمانے پر جنگ میں تبدیل ہونے اور بحیرہ احمر کی اہم تجارتی گزرگاہوں پر خطرات بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *