Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایفگنداواہ سے کوئٹہ جانے والے 4 پولیس اہلکار گن پوائنٹ پر لٹ گئےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ عوام پر بوجھ ہے، سید امان شاہمستونگ میں مبینہ تیزاب گردی، متاثرہ خاتون کا علاج آغا خان اسپتال کراچی سے کرانے کا فیصلہحوثیوں کا ساحلی شہر موخا پر قبضہ؛ باب المندب پر کنٹرول کا خطرہ بڑھ گیا، سعودی فضائی حملے جاریسعودی عرب کی درخواست پر پاکستان کا یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غورپاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا کرے گا، دفتر خارجہسونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایفگنداواہ سے کوئٹہ جانے والے 4 پولیس اہلکار گن پوائنٹ پر لٹ گئےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ عوام پر بوجھ ہے، سید امان شاہمستونگ میں مبینہ تیزاب گردی، متاثرہ خاتون کا علاج آغا خان اسپتال کراچی سے کرانے کا فیصلہحوثیوں کا ساحلی شہر موخا پر قبضہ؛ باب المندب پر کنٹرول کا خطرہ بڑھ گیا، سعودی فضائی حملے جاریسعودی عرب کی درخواست پر پاکستان کا یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غورپاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا کرے گا، دفتر خارجہ

مستونگ میں مبینہ تیزاب گردی، متاثرہ خاتون کا علاج آغا خان اسپتال کراچی سے کرانے کا فیصلہ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں مبینہ تیزاب گردی سے متاثرہ خاتون بی بی لائبہ کے علاج کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

معاون وزیراعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ خاتون کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومتی اخراجات پر کراچی کے آغا خان اسپتال میں علاج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے متعلقہ حکام کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو علاج معالجے کی بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی اور حکومت اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مستونگ کے علاقے کلی ببری میں پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے ساتھ مکمل قانونی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

معاون وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور تیزاب گردی جیسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

شاہد رند کے مطابق متاثرہ خاتون کے علاج، تحفظ اور قانونی معاونت کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات قانون کے مطابق آگے بڑھائی جائیں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *