Banner
Daily Sahafat Quetta
September 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکامنیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام

میر غلام قادر بگٹی کی دسویں برسی، وزیراعلیٰ بلوچستان کا خراجِ عقیدت


ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے قبائلی علاقے ڈیرہ بگٹی میں علم، شعور اور سیاسی و سماجی بیداری کے فروغ کے لیے خدمات انجام دینے والے رہنما میر غلام قادر بگٹی کی دسویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر پاکستان ہاؤس سوئی، بیکٹر، لوٹی اور دیگر مقامات پر میر غلام قادر بگٹی کی یاد میں تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں ان کی سیاسی، سماجی اور فکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے والد کی دسویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر غلام قادر بگٹی نے علم و شعور کے فروغ اور سیاسی و سماجی بیداری کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی زندگی اصول پسندی، خودداری، علم دوستی اور اپنے لوگوں کی خدمت سے عبارت تھی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میر غلام قادر بگٹی صرف ان کے والد ہی نہیں بلکہ ان کے پہلے استاد اور رہنما بھی تھے، جنہوں نے مشکل حالات میں ثابت قدم رہنے، اصولوں پر قائم رہنے اور عوام کی خدمت کا درس دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ والد کی جدوجہد اور خدمات آج بھی نئی نسل کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ ان کی روشن فکری اور مثبت سوچ پر مبنی میراث کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میر غلام قادر بگٹی کو دنیا سے رخصت ہوئے دس برس گزر چکے ہیں، تاہم ان کی یادیں، افکار اور تربیت آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *