Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تعلیم غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کا مؤثر ہتھیار ہے، پروفیسر وسیم احمدپیپلز پارٹی رہنماؤں کی محمد انور برڑو کو عمرہ کی سعادت پر مبارکبادپشتون قومی جرگہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہاٹک سیمنٹ حب کا مقامی خواتین کیلئے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اہم اقداممسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریتعلیم غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کا مؤثر ہتھیار ہے، پروفیسر وسیم احمدپیپلز پارٹی رہنماؤں کی محمد انور برڑو کو عمرہ کی سعادت پر مبارکبادپشتون قومی جرگہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہاٹک سیمنٹ حب کا مقامی خواتین کیلئے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اہم اقداممسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاری

اٹک سیمنٹ حب کا مقامی خواتین کیلئے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اہم اقدام

حب: رپورٹ

اٹک سیمنٹ فیکٹری حب باالخصوص جنرل مینیجر کرنل رضا خٹک کی خصوصی دلچسپی سے مقامی خواتین کے لیے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اقدام
اٹک سیمنٹ فیکٹری ہمیشہ سے اپنے اردگرد کے علاقے اور بالخصوص مقامی آبادی کے پسماندہ اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور انکی معاونت اور اقدامات کرتی رہی ہے۔ جنرل مینجر کرنل(ر) رضا خٹک خان

تفصیلات کے مطابق
جنرل مینجر اٹک سیمنٹ فیکٹری حب کرنل(ر) رضا خٹک خان کے مطابق اٹک سیمنٹ فیکٹری حب کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ علاقے کے غریب اور ضرورت مند خاندانوں کو حتیٰ الامکان مدد اور تعاون فراہم کیا جائے تاکہ وہ بہتر اور باعزت زندگی گزار سکیں اور اپنے خاندانوں کا سہارا بن سکیں۔
اسی سوچ کے تحت اٹک سیمنٹ فیکٹری نے مقامی خواتین، خصوصاً ان خاندانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین جن کے پاس روزگار کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں، کو ہنر سکھانے اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی سلائی و کڑھائی مرکز قائم کیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت علاقے کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والی 20 مستحق خواتین کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جنہیں چار ماہ کی خصوصی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ ان خواتین کی تربیت کے لیے دو مقامی خواتین ٹرینرز بھی مقرر کی گئی ہیں، جنہیں باقاعدہ تنخواہ دی جا رہا ہے اور 20 خواتین جو ٹریننگ حاصل کررھی ھیں انکو بھی تنخواہ دی جارھی ھے ، تاکہ اس منصوبے کے ذریعے مقامی سطح پر مزید روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں۔
تربیتی مرکز میں 20 سلائی مشینیں فراہم کی گئی ہیں، جن پر خواتین کو عملی تربیت دی جا رہی ہے۔ انہیں سلائی، کڑھائی اور دیگر متعلقہ ہنر سکھانے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کپڑے اور دیگر مصنوعات تیار کرنے کی تربیت بھی دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مارکیٹ سے ضروری خام مال اور کپڑا فراہم کیا جائے گا، جبکہ تیار ہونے والی مصنوعات کو مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔ حاصل ہونے والی آمدنی بھی ان خواتین میں تقسیم کی جائے گی تاکہ تربیت کے دوران ہی وہ اپنے ہنر سے باعزت آمدنی حاصل کرنا شروع کر سکیں۔
اٹک سیمنٹ فیکٹری کی جانب سے ان خواتین کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت، ریفریشمنٹ اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ انہیں تربیت حاصل کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تربیت مکمل ہونے پر تمام شرکاء کو اٹک سیمنٹ فیکٹری کی جانب سے سرٹیفکیٹس بھی دیے جائیں گے۔ مزید برآں، ہر خاتون کو وہ سلائی مشین بھی بطور تحفہ فراہم کی جائے گی جس پر اس نے تربیت حاصل کی ہوگی، تاکہ وہ اپنے گھر سے ہی سلائی و کڑھائی کا کام جاری رکھ سکیں اور مستقل طور پر اپنی اور اپنے خاندان کی مالی معاونت کر سکیں۔
یہ منصوبہ صرف خواتین کو سلائی سکھانے تک محدود نہیں بلکہ اس کا اصل مقصد انہیں ہنر، خود اعتمادی اور باعزت روزگار فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ کسی پر بوجھ بننے کے بجائے اپنے خاندان کی کفالت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
اٹک سیمنٹ فیکٹری کا یہ اقدام اس عزم کا عملی اظہار ہے کہ ترقی صرف صنعت کی نہیں بلکہ اس علاقے اور اس کے لوگوں کی بھی ہونی چاہیے۔ فیکٹری مقامی آبادی کی فلاح، خصوصاً خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے مستقبل میں بھی ایسے مثبت اور پائیدار اقدامات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *