Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تعلیم غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کا مؤثر ہتھیار ہے، پروفیسر وسیم احمدپیپلز پارٹی رہنماؤں کی محمد انور برڑو کو عمرہ کی سعادت پر مبارکبادپشتون قومی جرگہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہاٹک سیمنٹ حب کا مقامی خواتین کیلئے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اہم اقداممسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریتعلیم غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کا مؤثر ہتھیار ہے، پروفیسر وسیم احمدپیپلز پارٹی رہنماؤں کی محمد انور برڑو کو عمرہ کی سعادت پر مبارکبادپشتون قومی جرگہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہاٹک سیمنٹ حب کا مقامی خواتین کیلئے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اہم اقداممسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاری

پشتون قومی جرگہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہ

​قلعہ سیف اللہ (کلیم اللہ خان کاکڑ): مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہ کے سینئر کارکنوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں منعقدہ پشتون قومی جرگہ کے پلیٹ فارم سے کی گئی تقاریر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے جرگے کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی و صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ کے متعلق جو بے بنیاد گفتگو کی، وہ قابل افسوس اور سیاسی اقدار کے منافی ہے۔
​ایک جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ جمال شاہ کاکڑ مسلم لیگ ن بلوچستان کا قیمتی سرمایہ اور عوام کے منتخب نمائندے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ علاقے کی ترقی، امن اور عوامی فلاح کے لیے بے لوث خدمات انجام دی ہیں۔
​سینئر کارکنوں کا کہنا تھا کہ جرگہ پشتون قوم کی روایات کی علامت ہے، اور اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا نہ صرف غیر جمہوری ہے بلکہ پشتون کلچر کی بھی توہین ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آنے والے انتخابات کے پیش نظر جرگے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
​مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہ کے کارکنوں نے محمود خان اچکزئی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے بیان پر نظرثانی کریں اور سیاسی اختلاف کو تہذیب کے دائرے میں رکھیں۔ بیان کے آخر میں عزم ظاہر کیا گیا کہ پارٹی کارکن جمال شاہ کاکڑ کے ساتھ مکمل متحد ہیں، اپنی قیادت کے خلاف تقاریر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ہر قدم پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، کیونکہ مسلم لیگ ن ہمیشہ جمہوریت، رواداری اور اخلاقی سیاست کی علمبردار رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *