Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

عید میلاد النبی ﷺ رحمت، محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہے، سردار عبیداللہ گورگیج

کوئٹہ: رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44 اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار عبیداللہ گورگیج نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں عالم اسلام بالخصوص اہلِ بلوچستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت ہے۔ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے امن، محبت، برداشت، بھائی چارے، عدل و انصاف اور انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں اور معاشرے میں محبت، اخوت اور رواداری کو فروغ دیں۔ نبی کریم ﷺ نے انسانوں کے درمیان رنگ، نسل، زبان اور طبقے کی تفریق ختم کرکے مساوات اور بھائی چارے کا درس دیا۔ سردار عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اتحاد و اتفاق اور سیرتِ نبوی ﷺ پر عمل کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں ضرورت مندوں، غریبوں اور محروم طبقات کا خیال رکھتے ہوئے معاشرے میں امن و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عید میلاد النبی ﷺ کی بابرکت ساعتوں کے صدقے ملک پاکستان بالخصوص بلوچستان میں امن و استحکام قائم فرمائے، عوام کو خوشحالی عطا کرے اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل کرنے کی توفیق دے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *