Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقرر

جامعہ تربت میں دوسری سیرت النبی ﷺ کانفرنس، معاشرتی عدل و انصاف پر زور

تربت:(یلان بلوچ)جامعہ تربت میں دوسری سیرت النبیؐ کانفرنس کاانعقاد، معاشرتی عدل وانصاف، مذہبی ہم آہنگی، میرٹ کی پاسداری اور نئی نسل کو اسوۂ حسنہ سے روشناس کرانے پر زور
تربت(25اگست2026)جامعہ تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے دوسری سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کی۔ کانفرنس میں طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے نے عقیدت و احترام کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز چاکر حیدر نے انجام دیے۔اپنے صدارتی خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوری امت کے محسن ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ تمام عالم انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور آپ کی سیرت کو اپنانا ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح رحمی، حقدار کو اس کا حق دلانے اور لوگوں کے درمیان رشتہ داری اور خاندانی وابستگی کے بجائے اہلیت اورانصاف کے ساتھ فیصلہ کرنے کی سختی سے تاکید فرمائی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اور سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے روشناس کرانے کے لیے جامعہ تربت میں سیرت کانفرنسز کا تسلسل کے ساتھ انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ پولیٹیکل سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سالم، مفتی ظہیر احمد اور دیگر مقررین نے سیرت النبیؐ کی روشنی میں موجودہ نظام تعلیم، معاشرتی عدل و انصاف اور اداروں میں میرٹ کی پاسداری کی اہمیت کے علاوہ اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی زندگی کا عملی نمونہ بنانے کے سلسلے میں فکر انگیز خیالات پیش کیے۔مقررین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اخلاقی اور معاشرتی تعلیمات کو جدید نصاب کا حصہ بنانے اور مطالعہ سیرت النبیؐ کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مذہبی ہم آہنگی، احترام انسانیت، عدم تشدد، باہمی اتحاد و اتفاق اور مفاہمتی کلچر پر مبنی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں جامعہ تربت اپنی تعلیمی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنی سماجی، قومی اور مذہبی ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، قیام امن اور اسوۂ حسنہ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے کی توفیق کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *