Banner
Daily Sahafat Quetta
August 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینیٹ میں پمز سانحے پر شدید بحث، ہاؤس کمیٹی بنانے کی قرارداد منظورپمز سانحے کے بعد اسلام آباد کے فائر اینڈ ریسکیو نظام میں اہم پیشرفت، چین کا بڑا اقدامیوم شہداء صحافت بلوچستان میڈیا فورم کا صوبہ بھر یوم سیاہبازئی قبائل کی ملکیتی اراضی پر سرکاری اسکیمات کیخلاف شدید احتجاجخورشیدِ معرفت کی خوشبوجمہوریت، فریبِ نظر اور افلاطون کی تاریخی پیش گوئیامن کے نام پر جنگپردے کے پیچھے سے زندگی کے اسٹیج تکمال کی کثرت نہیں، رزقِ حلال کی برکت اصل کامیابی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقجھنڈے، نعتیں، نعرے مگر کردار غائبسینیٹ میں پمز سانحے پر شدید بحث، ہاؤس کمیٹی بنانے کی قرارداد منظورپمز سانحے کے بعد اسلام آباد کے فائر اینڈ ریسکیو نظام میں اہم پیشرفت، چین کا بڑا اقدامیوم شہداء صحافت بلوچستان میڈیا فورم کا صوبہ بھر یوم سیاہبازئی قبائل کی ملکیتی اراضی پر سرکاری اسکیمات کیخلاف شدید احتجاجخورشیدِ معرفت کی خوشبوجمہوریت، فریبِ نظر اور افلاطون کی تاریخی پیش گوئیامن کے نام پر جنگپردے کے پیچھے سے زندگی کے اسٹیج تکمال کی کثرت نہیں، رزقِ حلال کی برکت اصل کامیابی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقجھنڈے، نعتیں، نعرے مگر کردار غائب

کوئٹہ میں شیخ زاید ہسپتال کے قریب فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں شیخ زاید ہسپتال کے قریب فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ: شیخ زاید ہسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شیخ زاید ہسپتال کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد افغانستان کی سابق جمہوری حکومت کے کمانڈر بصیر اچکزئی کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں، تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان سے متعلق معلومات جمع کی جارہی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *