Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچبہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچ

پرائیویٹ حج سکیم 2027 کیلئے واجبات کی وصولی کا آغاز

اسلام آباد: پرائیویٹ حج سکیم 2027 کے لیے واجبات کی وصولی کا عمل شروع کردیا گیا ہے، وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ بکنگ اور ادائیگی کا عمل صرف پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے مکمل کیا جائے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تمام مالی معاملات حج پورٹل کے ذریعے انجام دیے جائیں گے، جبکہ عازمین حج نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے مجاز حج منظم کمپنی کا انتخاب اور مطلوبہ حج پیکیج حاصل کرسکیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی حج منظم کمپنی کو براہ راست رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ غیر مجاز ایجنٹوں یا افراد کو ادائیگی کرنے والے عازمین حج اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے واجبات وصولی کا نظام شفاف اور وزارت کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا تاکہ عازمین کو فراڈ سے محفوظ رکھا جاسکے۔

وزارت نے بتایا کہ پرائیویٹ حج سکیم میں پہلے سے رجسٹرڈ عازمین مجاز کمپنی اور پیکیج کا انتخاب ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کرسکتے ہیں، جبکہ نئی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔ رواں سال پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ 71 ہزار 696 مقرر کیا گیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *