Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلیجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلی

عوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں) ضلعی انتظامیہ لورالائی کے زیرِ اہتمام میختر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع، اسسٹنٹ کمشنر میختر ، مختلف سرکاری محکموں کے افسران، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران میختر کے شہریوں نے براہِ راست اپنے مسائل اور مشکلات سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔ شہریوں کی جانب سے بالخصوص پینے کے صاف پانی کی فراہمی، تعلیم، صحت، بجلی، سڑکوں، صفائی ستھرائی، نکاسی آب، بلدیاتی سہولیات اور دیگر بنیادی مسائل پیش کیے گئے۔کمشنر ولی محمد بڑیچ نے شہریوں کی شکایات اور تجاویز کو تفصیل سے سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں، تمام محکمے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے مسائل پر فوری کارروائی کرتے ہوئے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے بھی متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں پیش کیے جانے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور جن معاملات کے لیے صوبائی یا متعلقہ اعلیٰ حکام سے رابطے کی ضرورت ہو، ان کے لیے بروقت سفارشات اور رپورٹس ارسال کی جائیں۔
اسسٹنٹ کمشنر میختر نے علاقے میں جاری ترقیاتی اور عوامی فلاحی امور سے متعلق حکام کو بریفنگ دی اور شہریوں کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔کمشنر ولی محمد بڑیچ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں عوامی شکایات کے ازالے کے مؤثر نظام کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور عوام کے درمیان براہِ راست رابطہ مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر سرکاری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ متعلقہ افسران عوامی مسائل کے حل کے بعد ان پر ہونے والی پیش رفت سے انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ شکایات کے مؤثر فالو اَپ کو یقینی بنایا جا سکے۔
علاقہ مکینوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عوام کو اپنے مسائل براہِ راست اعلیٰ انتظامی افسران کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ کھلی کچہری میں پیش کیے گئے مسائل کے حل کے لیے جاری ہدایات پر عملی طور پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے گا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *