Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژن قابلِ تحسینجنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو کمسن لڑکیاں بازیابکوہلو میں ہیپاٹائٹس کی صورتحال تشویشناک، سول سوسائٹی کی آگاہی واکپنجگور کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ناگزیر ہے، چاکر صدیق بلوچصدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کا رشتہ لیکر یورپی ملک ‘لیختن شٹائن’ پہنچ گئے، ذرائعفنانس ایکٹ : غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگاایران ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھاپمز اسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاریبانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی ہیں کہ عمران خان بالکل فٹ ہیں: خواجہ آصفپاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقبوزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژن قابلِ تحسینجنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو کمسن لڑکیاں بازیابکوہلو میں ہیپاٹائٹس کی صورتحال تشویشناک، سول سوسائٹی کی آگاہی واکپنجگور کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ناگزیر ہے، چاکر صدیق بلوچصدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کا رشتہ لیکر یورپی ملک ‘لیختن شٹائن’ پہنچ گئے، ذرائعفنانس ایکٹ : غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگاایران ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھاپمز اسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاریبانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی ہیں کہ عمران خان بالکل فٹ ہیں: خواجہ آصفپاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقب

گوٹھ چوکی جمالی ممتاز خان وزیرانی کا ایک کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ مکمل، علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر

گنداخہ(نورحسن جمالی) رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی کے ترقیاتی فنڈ سے اور نوجوان قیادت میر قیص خان جمالی کی خصوصی تجویز پر گوٹھ چوکی جمالی میں ممتاز خان وزیرانی اور آس پاس کے گاؤں کے لئے ایک کلومیٹر طویل بلیک ٹاپ روڈ کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔بلیک ٹاپ روڈ کی تکمیل سے گوٹھ چوکی جمالی کے مکینوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی، جبکہ علاقے کے عوام کو شہر اور دیگر علاقوں تک آنے جانے کے لیے بہتر سفری سہولت میسر ہوگی۔ طویل عرصے سے خستہ حال راستے کی وجہ سے علاقہ مکین خصوصاً طلبہ، بزرگوں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم اس اہم ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے بعد عوام کو ریلیف ملے گا۔
اس موقع پر ممتاز خان وزیرانی اور حاجی خان وزیرانی نے رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی اور نوجوان قیادت میر قیص خان جمالی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گاؤں میں ایک کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر علاقے کے عوام کے لیے ایک اہم اور دیرینہ ضرورت تھی، جسے پورا کرکے عوام دوست اقدام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میر خان محمد خان جمالی نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے علاقے کی بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات کیے، جبکہ نوجوان قیادت میر قیص خان جمالی کی تجویز پر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا، جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔علاقہ مکینوں نے بھی بلیک ٹاپ روڈ کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میر خان محمد خان جمالی اور میر قیص خان جمالی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پختہ سڑک کی تعمیر سے نہ صرف آمدورفت آسان ہوگی بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی اور خوشحالی میں بھی مثبت پیش رفت ہوگی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *