Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026سیاسی عدم استحکام سے پاک چین تعلقات متاثر ہورہے ہیں، مولانا عبدالقادر لونی27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے،مہراللہ بادینیسرکاری امور میں غفلت اور تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی،مہراللہ بادینیمسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے عالمی سطح پر آواز اٹھاناناگزیر ہے،عبدالخالق اچکزئیسردار عبدالرحمٰن کھیتران کی دوبارہ وزارت ملنے کی خبروں کی تردیدکشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، سلیم کھوسہوویمن یونیورسٹی کو ملک کی ماڈل یونیورسٹی بنائیں گے ،جعفر مندوخیلTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026سیاسی عدم استحکام سے پاک چین تعلقات متاثر ہورہے ہیں، مولانا عبدالقادر لونی27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے،مہراللہ بادینیسرکاری امور میں غفلت اور تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی،مہراللہ بادینیمسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے عالمی سطح پر آواز اٹھاناناگزیر ہے،عبدالخالق اچکزئیسردار عبدالرحمٰن کھیتران کی دوبارہ وزارت ملنے کی خبروں کی تردیدکشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، سلیم کھوسہوویمن یونیورسٹی کو ملک کی ماڈل یونیورسٹی بنائیں گے ،جعفر مندوخیل

جمہوریہ کانگو کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

جمہوریہ کانگو کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

ایئر چیف نے پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اُجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے مسلح افواج کے درمیان باہمی روابط، تربیت اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایئر چیف نے معزز مہمان کو پاک فضائیہ کی مقامی سطح پر حاصل کردہ دفاعی صلاحیتوں اور خود انحصاری کے حصول کے لیے جاری کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، اعلیٰ آپریشنل تیاری اور تربیت کے بلند معیار کو سراہا۔ اُنہوں نے پاک فضائیہ کی مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کے حصول میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خود انحصاری اور مقامی سطح پر دفاعی پیداوار کے میدان میں پاک فضائیہ کی نمایاں پیش رفت کا اعتراف کیا۔ معزز مہما  نے جمہوریہ کانگو کی فضائیہ کی ازسرِنو تشکیل اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے وسیع پیشہ ورانہ تجربے اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور دیرپا ادارہ جاتی روابط کے فروغ کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

ترجمان پاک فضائیہ

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *