Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقاتہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقات

وحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوت

پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر وحید منظر کی معروف صحافی و سماجی و سیاسی رہنما ذوالفقار علی سے ملاقات، ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوت
سندھ کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر مؤثر عمل درآمد کا مطالبہ، صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق

کراچی (خصوصی رپورٹر) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) صوبہ سندھ کے چیف آرگنائزر اور قومی حمایت میڈیا گروپ کے سربراہ وحید منظر نے معروف صحافی، سماجی و سیاسی رہنما ذوالفقار علی سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں صحافی برادری کو درپیش مسائل، صحافیوں کے حقوق، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، صحافتی آزادی اور سندھ بھر میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وحید منظر نے ذوالفقار علی کو پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے، صحافیوں کے جائز حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے مؤثر حل کے لیے تمام صحافیوں کو متحد ہو کر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن صحافیوں کی فلاح و بہبود، ان کے پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ اور انہیں درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
وحید منظر نے کہا کہ صحافت معاشرے کا اہم ستون اور عوام کی آواز ہے، لہٰذا صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران تحفظ، آزادی اور سازگار ماحول فراہم کرنا ریاستی اداروں اور متعلقہ حکام کی اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سندھ میں صحافیوں کو درپیش سکیورٹی خدشات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو مؤثر تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر اس کی روح کے مطابق مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ صحافی بلاخوف و خطر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے سکیں۔
ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ صحافیوں کو دھمکیوں، ہراسانی، تشدد اور دیگر مشکلات سے محفوظ رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ صحافیوں کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور صحافتی برادری میں اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر معروف صحافی سید محمد امین اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں صحافتی تنظیموں کے کردار کو مزید فعال بنانے، صحافیوں کے باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے اور صحافی برادری کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کو صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل اجاگر کرنے اور صحافتی برادری میں اتحاد و اتفاق کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *