Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقاتہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقات

کندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادت

کندھکوٹ (نامہ نگار/ عبدالرزاق آزاد)ملک بھر کی طرح ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں بھی 27 اکتوبر یومِ سیاہ کے طور پر منایا گیا، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیوں کا انعقاد اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی. تفصیلات کے مطابق
کندھ کوٹ (27 اکتوبر 2026)ملک بھر کی طرح ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں بھی 27 اکتوبر کو کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں، شہریوں، سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مختلف ریلیاں نکالی گئیں، جن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز، پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان”، “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا گیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی اور دیگر مقررین نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا، جس کی مذمت کے لیے ہر سال یہ دن یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جانب مبذول کرانا ہے۔
مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے عوام نے بھرپور شرکت کرکے ثابت کیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتی ہے۔
مقررین نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ان مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا اور پاکستانی قوم کشمیری عوام کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔
ریلی میں شہریوں، پولیس اہلکاروں، صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے رہنماؤں سمیت صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *