Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقاتہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقات

کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستان

کشمیر پر بھارتی تسلط نامنظور! حقِ خودارادیت کے بغیر امن کے دعوے فریب ہیں، عالمی ضمیر کب جاگے گا؟ — راجپوت محب مہم پاکستان RMMP کی دوٹوک للکار

27 اکتوبر یومِ سیاہ پر کشمیریوں سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اعلان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے عالمی برادری سے عملی اقدامات کا مطالبہ

مظفرگڑھ (رانا رضوان احمد ) راجپوت محب مہم پاکستان (RMMP) کی مرکزی قیادت نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر بھارتی تسلط کے خلاف دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھ کر خطے میں پائیدار امن کے دعوے محض فریب ہیں۔ کشمیر میں انصاف، آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے بغیر امن کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا

قائد راؤ فخر عباس مرکزی چیئرمین راؤ شکیل احمد ایڈووکیٹ ایڈیشنل قائد راؤ نثار احمد، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر رانا رضوان احمد ایڈووکیٹ رانا عمر دراز خاں رانا عامر رضا اور سرپرستِ اعلیٰ رانا لیاقت علی خان ممبر پنجاب بار کونسل نے کشمیری عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی لمحۂ فکریہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازع کے منصفانہ حل کے لیے محض بیانات کے بجائے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں

مرکزی قیادت نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق، آزادی اور حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں انہوں نے عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کے اداروں پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ دیرپا امن کا راستہ طاقت کے استعمال یا خاموشی سے نہیں بلکہ انصاف حقِ خودارادیت اور کشمیری عوام کی خواہشات کے احترام سے نکلتا ہے

راجپوت محب مہم پاکستان RMMP کی مرکزی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ حق کی حمایت جاری رکھی جائے گی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ پُرامن اور پائیدار حل کے لیے ہر جائز فورم پر آواز بلند کی جاتی رہے گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *