Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

اسلام آباد سے بڑی خبر،عمران خان کی جیل اور ہسپتال منتقلی پر اپوزیشن کا بڑا ایکشن پلان تیار

اسلام آباد سے بڑی خبر،عمران خان کی جیل اور ہسپتال منتقلی پر اپوزیشن کا بڑا ایکشن پلان تیار

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد کا پہلا اور اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، حکومتی رویے اور آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، عامر ڈوگر، خیبر پختونخوا کے پی ٹی آئی صدر جنید اکبر، سینیٹر دلاور اور شاہد خٹک نے شرکت کی۔ جے یو آئی کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ اور مولانا عبد الواسع بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی اور پھر دوبارہ جیل واپس بھیجے جانے کے معاملے پر حکومتی اقدامات اور قانونی نکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید فعال بنانے، حکومت کے خلاف مشترکہ سیاسی موقف اپنائے جانے اور پارلیمانی محاذ پر متحد ہو کر پیش رفت کرنے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی مولانا فضل الرحمان نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے قیام کا باقاعدہ اعلان کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ آگے کا لائحہ عمل باہمی مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *