Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

تحصیل گنداخہ کے علاقے کوٹ بگٹی میں نادرا یونٹ کی منظوری، عوامی حلقوں کا خیرمقدم

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد ) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کا ایک اور عوام دوست اقدام، تحصیل گنداخہ کے علاقے کوٹ بگٹی میں نادرا یونٹ کی منظوری، عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔نادرا یونٹ کے قیام سے کوٹ بگٹی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن اور دیگر ضروری دستاویزات کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، جس سے انہیں وقت اور اخراجات کی بچت کے ساتھ بنیادی شہری سہولیات ان کی دہلیز کے قریب میسر آئیں گی،نادرا یونٹ کی منظوری کی خبر پر علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ عوامی حلقوں، سماجی رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سردار زادہ فیصل خان جمالی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی ہے،عوامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کوٹ بگٹی اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو نادرا سے متعلق امور کے لیے طویل سفر اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم نادرا یونٹ کی منظوری سے یہ دیرینہ مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام علاقے کے عوام کے لیے ایک اہم سہولت ثابت ہوگا اور اس سے خصوصاً بزرگوں، خواتین، بچوں اور دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔سماجی حلقوں نے کہا کہ سردارزادہ فیصل خان جمالی کی عوام دوست پالیسیوں کا مقصد صرف ترقیاتی منصوبوں تک محدود نہیں بلکہ عوام کو بنیادی سرکاری سہولیات ان کے علاقوں میں فراہم کرنا بھی ہے۔ انہوں نے نادرا یونٹ کی منظوری پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی تحصیل گنداخہ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *