Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تعلیم غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کا مؤثر ہتھیار ہے، پروفیسر وسیم احمدپیپلز پارٹی رہنماؤں کی محمد انور برڑو کو عمرہ کی سعادت پر مبارکبادپشتون قومی جرگہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہاٹک سیمنٹ حب کا مقامی خواتین کیلئے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اہم اقداممسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریتعلیم غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کا مؤثر ہتھیار ہے، پروفیسر وسیم احمدپیپلز پارٹی رہنماؤں کی محمد انور برڑو کو عمرہ کی سعادت پر مبارکبادپشتون قومی جرگہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہاٹک سیمنٹ حب کا مقامی خواتین کیلئے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اہم اقداممسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاری

آٹے کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پایا جائے، غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

آٹے کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پایا جائے، غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ اور دیگر رہنماؤں نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ آٹے کی قیمتیں روز بروز عام آدمی کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں، جبکہ صوبے کے غریب عوام دو وقت کی سوکھی روٹی کے ایک ایک لقمے کے لیے ترس رہے ہیں۔ حکومت فوری طور پر آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

مولانا عبدالرحمن رفیق نے صوبائی محکمہ خوراک کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی، بدانتظامی اور مبینہ بدعنوانی نے محکمہ خوراک جیسے اہم عوامی ادارے کو بحران سے دوچار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حساس اور عوامی مفاد سے وابستہ محکمے کی ذمہ داری ایسے افراد کو سونپنا جو عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوں، صوبے کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کے بجائے نمود و نمائش میں مصروف ہیں، جبکہ مہنگائی نے غریب خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

جمعیت رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آٹے کی قیمتوں پر فوری قابو پانے کے ساتھ ساتھ غریب عوام کو عملی ریلیف فراہم کرے۔ محض اعلانات اور تشہیری سرگرمیوں سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے، حکومت کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے فوری اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *