Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
روہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل، افتتاح جلد متوقعمحمد اسلم سیماب رحمن فاؤنڈیشن کے مشن میں باضابطہ شاملعلماء کرام نے ہمیشہ ملک کے اسلامی تشخص اور نظریاتی اساس کا تحفظ کیا، جے یو آئی کوئٹہایواء جی الائنس بلوچستان کا اسماء جتک کے خاندان پر حملوں اور قتل کے واقعات کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہپاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلانآسماء جتک کو انصاف دلانا جتک قوم پر فرض ہے، میر خیر اللہ جتکسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہوزیرِ اعظم کی مکہ مکرمہ میں قصر الصفا آمد، سعودی ولی عہد نے استقبال کیاترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے سہ فریقی دفاعی معاہدے “معاہدۂ مکہ” پر دستخط کر دیےوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کوئٹہ میں شاہراہوں کی بندش کا سخت نوٹسروہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل، افتتاح جلد متوقعمحمد اسلم سیماب رحمن فاؤنڈیشن کے مشن میں باضابطہ شاملعلماء کرام نے ہمیشہ ملک کے اسلامی تشخص اور نظریاتی اساس کا تحفظ کیا، جے یو آئی کوئٹہایواء جی الائنس بلوچستان کا اسماء جتک کے خاندان پر حملوں اور قتل کے واقعات کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہپاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلانآسماء جتک کو انصاف دلانا جتک قوم پر فرض ہے، میر خیر اللہ جتکسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہوزیرِ اعظم کی مکہ مکرمہ میں قصر الصفا آمد، سعودی ولی عہد نے استقبال کیاترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے سہ فریقی دفاعی معاہدے “معاہدۂ مکہ” پر دستخط کر دیےوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کوئٹہ میں شاہراہوں کی بندش کا سخت نوٹس

ایواء جی الائنس بلوچستان کا اسماء جتک کے خاندان پر حملوں اور قتل کے واقعات کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہ


کوئٹہ: ایواء جی الائنس بلوچستان اسماء جتک اور ان کے خاندان کے خلاف مبینہ طور پر کئی برسوں سے جاری دھمکیوں، جبری شادی کی کوششوں، اغوا، تشدد اور پے در پے قتل کے واقعات پر شدید دکھ، غم و غصے اور گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ حالیہ واقعے میں اسماء جتک کے والد، ماسٹر عنایت اللہ جتک، کے قتل نے نہ صرف ایک خاندان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا بلکہ بلوچستان میں خواتین کے تحفظ، انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ایواء جی الائنس بلوچستان کا مؤقف ہے کہ اگر متاثرہ خاندان کی جانب سے بارہا دی گئی درخواستوں، مسلسل موصول ہونے والی مبینہ دھمکیوں اور تحفظ کی اپیلوں کے باوجود مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے تو یہ معاملہ انتہائی تشویشناک ہے، جس کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات ناگزیر ہیں۔ ہر شہری، خصوصاً خواتین اور ان کے اہلِ خانہ، کی جان، عزت اور آزادی کا تحفظ ریاست کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے، جس سے کسی صورت صرفِ نظر نہیں کیا جا سکتا۔

بلوچستان کی سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور ایواء جی الائنس اس اندوہناک سانحے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واضح کرتی ہیں کہ خواتین کے خلاف تشدد، جبری شادی، اغوا، دھمکیوں اور خوف و ہراس کے ذریعے اپنی مرضی مسلط کرنے جیسے جرائم کسی مہذب معاشرے میں ہرگز قابلِ قبول نہیں۔ اگر ایسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر اور ان کی مبینہ پشت پناہی کرنے والوں کو قانون کے مطابق انجام تک نہ پہنچایا گیا تو عوام کا نظامِ انصاف پر اعتماد مزید مجروح ہوگا اور معاشرے میں قانون شکنی کو فروغ ملے گا۔

ایواء جی الائنس بلوچستان واضح کرتی ہے کہ ظلم صرف وہی نہیں کرتا جو براہِ راست جرم کا ارتکاب کرے، بلکہ جو شخص کسی مجرم کو پناہ دے، اس کی معاونت کرے، اسے سہولت فراہم کرے یا قانون کی گرفت سے بچانے کی کوشش کرے، وہ بھی قانون کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔ لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ تحقیقات کے دوران جن افراد کے بارے میں یہ ثابت ہو کہ انہوں نے کسی بھی شکل میں ملزمان کی معاونت، سہولت کاری یا پشت پناہی کی، ان کے خلاف بھی بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔ قانون کی بالادستی اسی وقت ممکن ہے جب کوئی بھی شخص، خواہ وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قانون سے بالاتر نہ سمجھا جائے۔

ایواء جی الائنس بلوچستان حکومتِ بلوچستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ:

اس کیس کی فوری، شفاف، غیرجانبدارانہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں۔

قتل، اغوا، دھمکیوں اور جبری شادی کے الزامات میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔

تحقیقات کے دوران جن افراد کی معاونت، سہولت کاری یا پشت پناہی ثابت ہو، انہیں بھی بلاامتیاز گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

اگر کسی سرکاری اہلکار یا ادارے کی غفلت، لاپروائی یا ذمہ داری ثابت ہو تو ان کے خلاف بھی فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اسماء جتک، ان کے اہلِ خانہ اور تمام متعلقہ گواہوں کو فوری، مؤثر اور مستقل سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ مزید کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

خواتین کے خلاف تشدد، جبری شادی، اغوا اور ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے ایسے مقدمات کی فوری سماعت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ایواء جی الائنس بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان، محکمہ داخلہ، آئی جی پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انسانی حقوق کے متعلقہ اداروں اور عدلیہ سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس مقدمے کو ترجیحی بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچائیں، متاثرہ خاندان کو فوری اور مؤثر انصاف فراہم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ کسی بھی بیٹی یا خاندان کو انصاف کے حصول کے لیے اس طرح دربدر نہ ہونا پڑے۔

انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ ایواء جی الائنس بلوچستان اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ خواتین کے حقوق، انسانی وقار، قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی آواز ہر فورم پر بلند کرتی رہے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے مطالبے میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *