Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایواء جی الائنس بلوچستان کا اسماء جتک کے خاندان پر حملوں اور قتل کے واقعات کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہپاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلانآسماء جتک کو انصاف دلانا جتک قوم پر فرض ہے، میر خیر اللہ جتکسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہوزیرِ اعظم کی مکہ مکرمہ میں قصر الصفا آمد، سعودی ولی عہد نے استقبال کیاترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے سہ فریقی دفاعی معاہدے “معاہدۂ مکہ” پر دستخط کر دیےوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کوئٹہ میں شاہراہوں کی بندش کا سخت نوٹسمچھ: سول ہسپتال میں طبی سہولیات کی کمی، شہریوں کا ایمرجنسی سروسز بہتر بنانے کا مطالبہچاغی: نامعلوم مسلح افراد نے مال بردار بس عملے سمیت اغوا کر لی، تحقیقات جاریکوئٹہ: ہسپتالوں میں بغیر اجازت رپورٹنگ اور فوٹوگرافی پر پابندیایواء جی الائنس بلوچستان کا اسماء جتک کے خاندان پر حملوں اور قتل کے واقعات کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہپاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلانآسماء جتک کو انصاف دلانا جتک قوم پر فرض ہے، میر خیر اللہ جتکسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہوزیرِ اعظم کی مکہ مکرمہ میں قصر الصفا آمد، سعودی ولی عہد نے استقبال کیاترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے سہ فریقی دفاعی معاہدے “معاہدۂ مکہ” پر دستخط کر دیےوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کوئٹہ میں شاہراہوں کی بندش کا سخت نوٹسمچھ: سول ہسپتال میں طبی سہولیات کی کمی، شہریوں کا ایمرجنسی سروسز بہتر بنانے کا مطالبہچاغی: نامعلوم مسلح افراد نے مال بردار بس عملے سمیت اغوا کر لی، تحقیقات جاریکوئٹہ: ہسپتالوں میں بغیر اجازت رپورٹنگ اور فوٹوگرافی پر پابندی

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلان

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلان
سورینج کوئلہ کان حادثے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ بی ڈی اے کا مجوزہ مرجر کسی صورت قبول نہیں۔ فیڈریشن
کیسکو لیبر یونین ریفرنڈم میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، مزدور اتحاد مزید مضبوط بنایا جائے گا۔اجلاس
کوئٹہ: پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان (PUWF) کا ماہانہ اجلاس صوبائی صدر علی بخش جمالی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ، چیف آرگنائزر شمس خلجی، وائس چیئرمین ہدایت درویش، سیکرٹری اطلاعات عزیز احمد سارنگزئی، نعمت کاکڑ، اللہ بخش کرد، محمد عمر، حاجی عبدالمجید، مشتاق امین، شیر محمد کاکڑ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سردار عثمان کول کمپنی میں پیش آنے والے المناک کان حادثے پر گہرے رنج و غم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 34 شہید کان کنوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ کان کنی کے شعبے میں حفاظتی انتظامات کی کمی، حفاظتی قوانین پر مؤثر عملدرآمد نہ ہونے اور متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث قیمتی انسانی جانیں مسلسل ضائع ہو رہی ہیں، جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حادثے کی شفاف، غیر جانبدار اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار عناصر کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ شہداء کے تمام لواحقین کو قانونی معاوضہ، ڈیتھ گرانٹ، EOBI، ورکرز ویلفیئر فنڈ، گروپ انشورنس اور دیگر تمام قانونی مراعات بلا تاخیر فراہم کی جائیں۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان متاثرہ خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے حقوق کے حصول کے لیے ہر قانونی، آئینی اور جمہوری فورم پر بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔اجلاس میں بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (BDA) کے مجوزہ مرجر پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس نے متفقہ طور پر اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی ڈی اے کا انضمام مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے ادارے کی فعالیت متاثر ہونے اور سینکڑوں ملازمین کے روزگار کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ادارے کو ختم یا ضم کرنے کے بجائے اس میں بنیادی اصلاحات، شفاف احتساب، مؤثر انتظامی اقدامات اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنائے۔ اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ادارے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ بی ڈی اے کو ایک مضبوط، فعال اور عوامی خدمت کا مؤثر ادارہ بنایا جا سکے۔اجلاس میں ایگریکلچر انجینئرنگ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مزدور اتحاد کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ صوبے بھر کی مختلف مزدور تنظیموں کا فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر اعتماد کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ مزید مزدور تنظیموں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے صوبے میں مزدور تحریک کو مزید منظم اور مضبوط بنایا جائے گا۔
اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کو بھی مزدوروں کے حق میں ایک تاریخی اور خوش آئند فیصلہ قرار دیا گیا، جس میں کمپنی وائز یونین کے مؤقف کو تسلیم کیا گیا ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ یہ فیصلہ مزدوروں کے آئینی و قانونی حقوق، آزادانہ تنظیم سازی اور کمپنی کی سطح پر مؤثر نمائندگی کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اجلاس میں کیسکو کے ملازمین سے اپیل کی گئی کہ وہ آئندہ ریفرنڈم کی بھرپور تیاری کریں، اپنے اتحاد کو مزید مضبوط بنائیں اور اجتماعی قوت کا مظاہرہ کریں۔اجلاس میں اس اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ ان شاء اللہ کیسکو لیبر یونین ریفرنڈم میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور کمپنی کے تمام ملازمین کے جائز، آئینی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے پہلے سے زیادہ مؤثر انداز میں جدوجہد جاری رکھے گی۔ اجلاس۔میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان مزدوروں، کان کنوں اور سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ، محفوظ ماحولِ کار، سماجی تحفظ، روزگار کے استحکام، باوقار اجرت اور مضبوط مزدور اتحاد کے لیے اپنی جدوجہد ہر سطح پر مزید مؤثر اور منظم انداز میں جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *