Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان

بابا غلام رسول عمرانی کا سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ

نصیر آباد ۔۔۔
(رپورٹ محمد یونس عمرانی )

صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور عمرانی اقوام کے چیف، سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے قبائلی شخصیت سردارزادہ سخی میر ممتاز خان عمرانی اور سردارزادہ میر سالار خان عمرانی کے ہمراہ سندھ کے مختلف علاقوں، جن میں لاڑکانہ، تاجو دیرو، رتودیرو اور دیگر مقامات شامل ہیں، کا دورہ کیا۔دورے کے دوران چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے عمرانی برادری کے مختلف قبائل کے بزرگوں، معززین اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور باہمی اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔اس موقع پر انہوں نے مختلف خاندانوں کے ہاں جا کر مرحومین کے ورثاء سے دلی اظہارِ تعزیت کیا، مرحومین کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری قبائلی روایات اور ذمہ داری کا حصہ ہے۔مختلف علاقوں میں عمرانی برادری کے افراد نے چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور برادری کے اتحاد، ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی مشاورت، قبائلی ہم آہنگی، عوامی مسائل کے حل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *