Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشافجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، عوام غیر محفوظ ہیں، جنید اکبر

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے بلوچستان کی موجودہ امن و امان کی صورتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام مسائل کا پائیدار حل قانون کی بالادستی، آئین کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کے قیام میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا اقتدار ایسے عوامی نمائندوں کے پاس ہونا چاہیے جن پر صوبے کے عوام کو اعتماد ہو۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ عمران خان پر پورے ملک کے عوام کا اعتماد ہے اور عوامی رائے کا احترام ہی ملک میں استحکام لا سکتا ہے۔

اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ان کی سردار اختر جان مینگل سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ ان کے اتحادی ہیں، جنہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں چار سو سے زائد لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا گیا تھا۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ عوام کی آواز سنی جائے اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *