Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سستی شہرت کے ہاتھوں انسانیت کا قتلایل پی جی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ، ایسوسی ایشن کا 16 نومبر سے فروخت بند کرنے کا اعلانضرورت پڑی تو ایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملہ کر سکتے ہیں، ٹرمپانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلامسستی شہرت کے ہاتھوں انسانیت کا قتلایل پی جی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ، ایسوسی ایشن کا 16 نومبر سے فروخت بند کرنے کا اعلانضرورت پڑی تو ایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملہ کر سکتے ہیں، ٹرمپانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلام

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، عوام غیر محفوظ ہیں، جنید اکبر

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے بلوچستان کی موجودہ امن و امان کی صورتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام مسائل کا پائیدار حل قانون کی بالادستی، آئین کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کے قیام میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا اقتدار ایسے عوامی نمائندوں کے پاس ہونا چاہیے جن پر صوبے کے عوام کو اعتماد ہو۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ عمران خان پر پورے ملک کے عوام کا اعتماد ہے اور عوامی رائے کا احترام ہی ملک میں استحکام لا سکتا ہے۔

اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ان کی سردار اختر جان مینگل سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ ان کے اتحادی ہیں، جنہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں چار سو سے زائد لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا گیا تھا۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ عوام کی آواز سنی جائے اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *