Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

بلوچستان ہائی کورٹ کا جوائنٹ روڈ پر نئی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بڑا عبوری حکم، ریلوے کا اشتہار معطل

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے جوائنٹ روڈ پر نئی کمرشل سرگرمیوں اور تعمیرات کے خلاف اہم عبوری حکم جاری کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری متنازع اشتہار کو معطل کر دیا ہے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کے دوران آئندہ حکم تک جوائنٹ روڈ پر کسی بھی نئی دکان، شاپنگ پلازہ، ہوٹل، مارکیٹ یا دیگر کمرشل منصوبے کی اجازت نہ دینے کا حکم دیا۔

عدالت نے پاکستان ریلوے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پاکستان ریلوے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں اور تعمیرات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے جوائنٹ روڈ پر ٹریفک مسائل، تجاوزات اور 2016 کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر ریلوے حکام کے اقدامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ جوائنٹ روڈ، زرغون روڈ اور سمنگلی روڈ پر کمرشل سرگرمیوں سے متعلق سابقہ عدالتی احکامات بدستور برقرار رہیں گے اور سڑکوں کی توسیع کے منصوبوں کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

عدالت نے غیر قانونی تعمیرات اور ٹریفک جام کے مسئلے کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد اور ٹریفک کی روانی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں متعدد غیر قانونی دکانیں سیل کی ہیں۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے کیس کو 2016 کے تاریخی تجاوزات کیس کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے مکمل تعمیل رپورٹ طلب کر لی۔ شہریوں کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر آئندہ سماعت تک جوائنٹ روڈ پر نئی کمرشل لیزنگ اور تعمیراتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *