Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانی

سکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتار

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو)سکھر پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر وے پر اندرون سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کو اسلحہ سپلائی کرنے کی مبینہ بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور ہزاروں گولیاں برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کے مطابق یہ کارروائی پنوعاقل کے قریب موٹر وے پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جہاں ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران گاڑی سے 14 کلاشنکوف، 23 ٹی ٹی پستول، ایک شارٹ گن، متعدد میگزینز اور کلاشنکوف و پستول کی 15 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔پولیس نے موقع پر موجود دو مبینہ اسمگلروں، حمزہ پٹھان سکنہ اسلام آباد اور عبیداللہ پٹھان سکنہ کراچی کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے حوالے سے ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ ملزمان پشاور سے اسلحہ لا کر سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں جرائم پیشہ افراد تک پہنچانے جا رہے تھے۔ایس ایس پی اظہر خان مغل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس منظم نیٹ ورک میں شامل دیگر سہولت کاروں اور مرکزی کرداروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اسلحہ اسمگلنگ اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی صورت ایسے عناصر کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق اس کامیاب کارروائی سے نہ صرف بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ جرائم پیشہ عناصر تک پہنچنے سے روک لیا گیا بلکہ ممکنہ سنگین جرائم کی روک تھام میں بھی اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *