Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قلعہ سیف اللہ پولیس کی بروقت کارروائی: کوئٹہ سے چوری ہونے والی جی ایل آئی کار برآمدالمصطفیٰ آئی ہسپتال – جہاں بجھتی آنکھوں میں پھر سے روشنی اترتی ہےیہ دنیا مکافات عمل ہے مسٹر پتلو!!ملک بدترین معاشی بحران کی زد میں ہے،سید امان شاہمہنگے ایندھن سے ٹرانسپورٹ شعبہ مشکلات کا شکار ہے، ٹرانسپورٹرزسردار منظور احمد خان کاکڑ کی مصطفیٰ خان خلجی سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانیسردار منظور احمد خان کاکڑ کی خیرپور کی شاہی فیملی سے اظہارِ تعزیت، فاتحہ خوانیپرنس محمد احمدزئی کا اغوا اہلِ بلوچستان کے لیے باعثِ تشویش ہے، سردار منظور کاکڑمختصر مدت میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کے اقدامات کو عوامی حلقوں نے سراہ لیاوزیراعلیٰ بلوچستان کے ترقیاتی وژن کی تکمیل،صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ کی فیلڈ مانیٹرنگقلعہ سیف اللہ پولیس کی بروقت کارروائی: کوئٹہ سے چوری ہونے والی جی ایل آئی کار برآمدالمصطفیٰ آئی ہسپتال – جہاں بجھتی آنکھوں میں پھر سے روشنی اترتی ہےیہ دنیا مکافات عمل ہے مسٹر پتلو!!ملک بدترین معاشی بحران کی زد میں ہے،سید امان شاہمہنگے ایندھن سے ٹرانسپورٹ شعبہ مشکلات کا شکار ہے، ٹرانسپورٹرزسردار منظور احمد خان کاکڑ کی مصطفیٰ خان خلجی سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانیسردار منظور احمد خان کاکڑ کی خیرپور کی شاہی فیملی سے اظہارِ تعزیت، فاتحہ خوانیپرنس محمد احمدزئی کا اغوا اہلِ بلوچستان کے لیے باعثِ تشویش ہے، سردار منظور کاکڑمختصر مدت میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کے اقدامات کو عوامی حلقوں نے سراہ لیاوزیراعلیٰ بلوچستان کے ترقیاتی وژن کی تکمیل،صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ کی فیلڈ مانیٹرنگ

ایران سے سستا تیل وگیس خریدنے پر غور کر رہے ہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم


لاہور: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتے پیٹرول کی قیمت جتنی قیمت کم ہوئی اس سے بڑھ کر ریلیف دیا گیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ اللہ کے فضل سے محرم الحرام کا پہلا عشرہ بخیریت گزر گیا، امن و امان کیلئے پاک فوج، وزیراعظم اور وزیراعلٰی پنجاب کو سراہتے ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ آج اس خطے میں امن ہو گیا، ایران امریکا جنگ کا خاتمہ ہوا، جس کے بعد اب عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ہم متحرک ہیں ، پچھلے ہفتے جتنی قیمت کم ہوئی اس سے بڑھ کر ریلیف دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے فوری فائدہ عوام کو منتقل کیا اور ہم نے عالمی منڈی سے زیادہ فائدہ عوام کو دیا۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ کچھ عناصر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، عالمی سطح پر کیے گئے معاہدوں پر رہتے ہوئے آگے چلیں گے جبکہ ایران سے سستا تیل وگیس خریدنے پر غور کر رہے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *