Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

آزاد کشمیر انتخابات؛ پی ٹی آئی نے 33 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے 33 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستانیخبریں
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات میں روایتی الیکٹیبلز کے بجائے نوجوان اور نظریاتی کارکنوں کو میدان میں اتارا جائے گا۔ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات چیئرمین بیرسٹر گوہر کو ارسال کر دی ہیں۔

پارلیمانی بورڈ نے طویل مشاورت کے بعد 31 حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی، جبکہ دو حلقوں، لچھراٹ اور میرپور سٹی، کے امیدواروں کا فیصلہ تاحال مؤخر رکھا گیا ہے۔

پارٹی کے مطابق سردار عبد القیوم نیازی ایل اے-18 عباسپور سے انتخاب لڑیں گے، جبکہ خواجہ فاروق احمد مظفرآباد سٹی، میر عتیق الرحمن کٹلہ، ذیشان حیدر چکار، عنصر پیرزادہ لیپہ، چوہدری غلام ربانی ڈڈیال، چوہدری ظفر انور چکسواری، چوہدری حمید پوٹھی کھڑی شریف، چوہدری آصف بھمبر سٹی اور طیب افتخار حسین برنالہ امیدوار ہوں گے۔

مزید پڑھیں
Express News
آزاد جموں و کشمیر انتخابات: پاکستان پیپلزپارٹی نے 35 انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا

ملک نثار احمد راج محل، نعیم آرزو نکیال، محمد رفیق کوٹلی سٹی، غفارت شاہد چڑھوئی، سردار عبدالرزاق سہنسہ، بشیر گورسی کھوئی رٹہ، توصیف عباسی، مسعود الرحمن ایڈووکیٹ، سردار طاہر اکبر، چوہدری عامر نذیر، سردار ارزش، سردار خطاب، سردار نئیر ایوب، سردار عاطف، جنید الطاف، سردار زعیم، قاضی اسرائیل، میاں محمد شفیق اور راجہ منصور بھی پارٹی امیدوار ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے لیے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی جانب سے 33 نشستوں پر امیدواروں کی سفارشات موصول ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں ملا یا جو فیصلے پر اعتراض رکھتے ہیں، وہ 29 جون 2026 شام 4 بجے تک پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں اپیل جمع کرا سکتے ہیں۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ تمام اپیلیں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے اپیلٹ بورڈ کے سامنے پیش کی جائیں گی، جبکہ انتخابات 2026 کے لیے پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست 2 جولائی کو جاری کی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *