Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

امریکا ایران معاہدہ کب عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا؟ نائب صدر جے ڈی وینس کا اہم انکشاف

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے مجوزہ معاہدے کو جمعے سے قبل ہی عوام کے سامنے جاری کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے الیکٹرانک دستخط کیے جا چکے ہیں، جبکہ معاہدے پر باضابطہ دستخط کی تقریب جمعے کے روز متوقع ہے۔

نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ معاہدے کی بعض تفصیلات ابھی تک زیر غور ہیں، تاہم دونوں فریقین اہم نکات پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ صدر ٹرمپ معاہدے کی تفصیلات کو جلد عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرسکتے ہیں تاکہ عالمی برادری کو پیش رفت سے آگاہ کیا جا سکے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور دیرپا استحکام کے لیے ایک جامع فریم ورک پر کام کر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ ہو جاتا ہے تو اس سے نہ صرف خطے میں جاری تناؤ میں کمی آسکتی ہے بلکہ عالمی توانائی منڈیوں، تیل کی قیمتوں اور بین الاقوامی تجارت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *