Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ویلڈن بلوچستان پولیس، زخمی بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو خراجِ تحسینمحسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرویلڈن بلوچستان پولیس، زخمی بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو خراجِ تحسینمحسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسر

دوبارہ اقتدار میں آنے کےلیے ہر شخص اداروں کے سربراہ کی تعریف کرتا ہے، جنید اکبر

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جہاں بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ تیسری بار قومی اسمبلی میں آئے ہیں اور اگر کسی کا حق مار کر اسمبلی میں پہنچے ہیں تو ان پر بھی لعنت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں ہر شخص اداروں کے سربراہان کی تعریفیں کرتا ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ دوبارہ بھی انہی کے ذریعے اقتدار میں آئیں گے، اسٹیبلشمنٹ کی مسلط کردہ حکومت کو چار سال ہوگئے ہیں۔

انہوں نے وزیر خزانہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا غریب عوام سے کوئی تعلق نہیں اور وزیراعظم بھی ہر کام کی اجازت لے کر آتے ہیں۔

جنید اکبر خان نے کہا کہ افغانستان کی سرحد بند کرکے کاروبار تباہ کیا گیا لیکن دہشت گردی میں کمی نہیں آئی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے آئین، قانون اور اداروں کو بے توقیر کیا جبکہ اپوزیشن کی آواز اٹھانے والوں کو نااہل قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انصاف نہیں مل سکتا تو عدلیہ کو بند کر دینا چاہیے کیونکہ عوام اس کی شاہ خرچیاں برداشت نہیں کر سکتے۔

اس کے جواب میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اداروں اور ان کی قیادت کی تعریف کارکردگی کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت نے عالمی حالات میں ایسا کردار ادا کیا جسے طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایک ہیرو ہیں، چاہے کوئی مانے یا نہ مانے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات لگائے جاتے ہیں، تاہم ان کی جماعت صرف ملک کے مفاد میں فیصلے کرتی ہے، کسی سیاسی جماعت کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں تو تمام معاشی اعداد و شمار بے معنی ہیں۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *