Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

امریکا کی نیت اور ایران کے حقوق کے احترام کو پرکھنے کیلیے معاہدہ کیا، ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی اکثریت نے امریکا کے ساتھ معاہدے کی حمایت کی ہے جس میں قومی مفادات کے تحفظ کی شقوں میں رہبرِ معظم مجتبیٰ خامنہ ای نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا امریکا واقعی ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرنے کے لیے سنجیدہ ہے بھی یا نہیں۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں صدر پزیشکیان نے کہا کہ معاہدے کے متن پر طویل اور تفصیلی مشاورت کے بعد ایرانی پارلیمنٹ (مجلسِ شورائے اسلامی) کے تقریباً تمام ارکان نے حمایت کی تاکہ عملی طور پر امریکا کے رویّے اور عزم کا امتحان لیا جاسکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ معاہدے کی تیاری کے دوران ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی مفادات کے تحفظ سے متعلق شقوں کی شمولیت میں سب سے اہم کردار ادا کیا جس کے باعث ایران کے بنیادی مفادات اور خودمختاری کو دستاویز کا مرکزی حصہ بنایا گیا۔

ایرانی صدر پزیشکیان کے مطابق یہ مفاہمتی یادداشت کئی ماہ کے مسلسل رابطوں، سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل کا نتیجہ ہے۔ یہ دستاویز جنگ کے خاتمے، کشیدگی میں کمی اور بامعنی مذاکرات کے آغاز کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے خود کو ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار کر رکھا ہے اور کسی بھی نتیجے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل اور منصفانہ عملدرآمد ہوتا ہے تو یہ دستاویز ایران کے لیے باعثِ فخر معاہدہ ثابت ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر نے اپنے حالیہ بیانات اور قومی کانفرنسوں سے خطاب میں معاہدے کو خطے اور ایران کی مزاحمتی قوتوں کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے بعض حصوں پر محدود نوعیت کے اختلافات موجود تھے تاہم انھیں حل کرلیا گیا۔

ایرانی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معاہدے کا مقصد ایران کے پرامن جوہری پروگرام، اقتصادی مفادات اور قومی سلامتی کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے اقدام کو قبول نہیں کرے گا جو اس کے بنیادی حقوق یا خودمختاری کو متاثر کرے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر اتفاق ہوگیا جس پر دستخط آنے والے جمعے کے روز سوئٹزرلینڈ میں ایک باوقار تقریب میں ہوں گے اور اسی روز سے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *