Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
N-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریبN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب

جنوبی بلوچستان کی ترقی کے لیے جدید روڈ انفراسٹرکچر ناگزیر ہے، بابر خان


سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنا اور انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان علاقوں کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے سدرن بلوچستان ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت جنوبی بلوچستان میں جاری روڈ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ پراجیکٹ ڈائریکٹر سدرن بلوچستان ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کرنل (ر) جمال احمد فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نیسپاک اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران سدرن بلوچستان ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت جاری تمام شاہراہوں اور سڑکوں کے منصوبوں پر پیش رفت درپیش تکنیکی مسائل تعمیراتی معیار اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی شرکاءکو منصوبوں کی موجودہ صورتحال تکمیل کے مراحل اور آئندہ لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا گیا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ جنوبی بلوچستان کا وسیع و عریض خطہ دور دراز علاقوں پر مشتمل ہے جہاں عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید اور معیاری روڈ انفراسٹرکچر کی تعمیر انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے نیٹ ورک میں بہتری نہ صرف مقامی آبادی کے لیے سہولت کا باعث بنے گی بلکہ تجارت سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے کر پورے صوبے کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں حائل تمام تکنیکی اور انتظامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہو سکیں انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کرتے ہوئے عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات فراہم کیے جائیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *