Banner

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 838 ارب مختص کرنا تشویشناک ہے،محمد فائق شاہ

Share

Share This Post

or copy the link

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 838 ارب مختص کرنا تشویشناک ہے،محمد فائق شاہ

حکمرانوں نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنا بند کیا جائے۔چیئرمین امن ترقی پارٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے وفاقی بجٹ میں تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں کے لیے مختص کیے گئے فنڈز پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 838 ارب روپے، جبکہ اعلیٰ تعلیم کے لیے صرف 46 ارب روپے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے 3.6 ارب روپے رکھنا حکومت کی ترجیحات پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم، تحقیق، ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کر کے ترقی کی منازل طے کیں، مگر پاکستان میں نوجوان نسل کے مستقبل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ اگر کسی قوم کو مضبوط، خودمختار اور معاشی طور پر مستحکم بنانا ہو تو سب سے پہلے اس کے تعلیمی نظام، یونیورسٹیوں، تحقیقاتی اداروں اور جدید علوم کو فروغ دینا پڑتا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے بجٹ میں تعلیم کو ترجیح دینے کے بجائے ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے وقتی طور پر مسائل تو دب سکتے ہیں مگر مستقل حل نہیں نکل سکتا۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی مدد ضروری ہے مگر مستقل بنیادوں پر غربت کے خاتمے کا راستہ صرف تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع ہیں۔ نوجوانوں کو معیاری تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کے مواقع فراہم کیے بغیر ملک معاشی ترقی نہیں کر سکتا۔ اگر آج ہم نے تعلیم پر سرمایہ کاری نہ کی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔چیئرمین امن ترقی پارٹی نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں کمی سے جامعات، طلبہ اور تحقیق کا شعبہ متاثر ہوگا جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے انتہائی کم رقم مختص کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک کو جدید دنیا کے مقابلے میں پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔ آج دنیا مصنوعی ذہانت، جدید صنعت، ڈیجیٹل معیشت اور سائنسی تحقیق کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہے جبکہ ہم بنیادی ضروریات پوری کرنے میں بھی ناکام ہو رہے ہیں۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ حکومت کو اپنی ترجیحات پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ عوام کو صرف امداد نہیں بلکہ ایسا نظام چاہیے جہاں نوجوان تعلیم حاصل کر کے باعزت روزگار حاصل کریں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیم، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اور نوجوانوں کے مستقبل کو سیاسی نعروں کے بجائے عملی اقدامات سے محفوظ بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن ترقی پارٹی سمجھتی ہے کہ قوموں کی اصل طاقت ان کے باشعور، تعلیم یافتہ اور ہنرمند افراد ہوتے ہیں۔ حکمران اگر واقعی پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں تو انہیں تعلیم کو سب سے پہلی ترجیح بنانا ہوگی، کیونکہ اندھیرے میں رکھا گیا نوجوان ملک کا روشن مستقبل نہیں بنا سکتا۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 838 ارب مختص کرنا تشویشناک ہے،محمد فائق شاہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us