Banner

وفاقی بجٹ میں عوامی امیدوں پر شب خون مارا گیا، ملک سکندر خان ایڈووکیٹ

Share

Share This Post

or copy the link


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اور سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے وفاقی بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اشرافیہ طبقے کو نوازنے کے لیے عوام کی امیدوں پر شب خون مارا گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہدایات کے تحت تیار کیا گیا بجٹ معاشی استحکام لانے میں ناکام رہے گا اور اس کے نتیجے میں غریب اور متوسط طبقے پر مزید بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ایسی کوئی مؤثر پالیسی شامل نہیں جس سے عوام، تاجروں یا کاروباری طبقے کو حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔

ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اعداد و شمار اور دعوؤں کے ذریعے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ سفید پوش اور متوسط طبقہ مسلسل معاشی دباؤ اور غربت کا شکار ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بجٹ میں بلوچستان کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے اور صوبے کے مسائل و ضروریات کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور شاہانہ مراعات ختم کرنے کے بجائے نئے ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں، جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ظالمانہ ٹیکس نظام سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کا باعث بن رہا ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ ملک سے باہر منتقل ہو رہا ہے اور قومی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان جلد وفاقی بجٹ کے حوالے سے پارٹی کا آئندہ لائحہ عمل دیں گے۔

وفاقی بجٹ میں عوامی امیدوں پر شب خون مارا گیا، ملک سکندر خان ایڈووکیٹ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us