Banner

گلگت بلتستان میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ناقابل قبول ہے، سید صادق آغا

Share

Share This Post

or copy the link


پی ٹی آئی کی تاریخی کامیابی کو بدترین دھاندلی کے ذریعے تبدیل کرنے کا عمل جمہوریت پر حملہ ہے۔
عوام کے ووٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، انتخابی عمل کو شفاف بنایا جائے۔
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی اور عوامی مینڈیٹ کو تبدیل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں ردوبدل اور بدترین پلانٹڈ دھاندلی کے الزامات جمہوری اقدار، عوامی رائے اور آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سید صادق آغا نے کہا کہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے تمام تر دباؤ، وسائل کے بے دریغ استعمال اور سیاسی مداخلت کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک میں حقیقی جمہوریت، قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ عوامی فیصلے کو تسلیم کرنے کے بجائے بعض عناصر نتائج کو تبدیل کرنے اور شکست کو کامیابی میں بدلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس قسم کے اقدامات نہ صرف انتخابی عمل پر عوامی اعتماد کو مجروح کرتے ہیں بلکہ جمہوری نظام کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ عوام کے ووٹ کی توہین اور مینڈیٹ چوری کرنے کی ہر کوشش کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔سید صادق آغا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ شفاف، آزاد اور غیر جانبدار انتخابات کی حامی رہی ہے۔ اگر کسی بھی حلقے میں اعتراضات موجود ہیں تو ان کے حل کے لیے آئینی اور قانونی راستے اختیار کیے جائیں، تاہم عوامی مینڈیٹ کو تبدیل کرنے یا سیاسی مقاصد کے لیے انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کی کوشش کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے الیکشن سے متعلق تمام اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنائیں، عوام کے ووٹ کا مکمل احترام کریں اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا مداخلت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں تاکہ عوام کا جمہوری عمل پر اعتماد مزید مضبوط ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے کارکنوں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

گلگت بلتستان میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ناقابل قبول ہے، سید صادق آغا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us