Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

سمندری وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، میر سلیم احمد کھوسہ


کوئٹہ: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان میر سلیم احمد کھوسہ نے سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سمندری وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے حکومت، متعلقہ اداروں، ماہی گیر برادری اور عوام کو مل کر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان تقریباً 770 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کا حامل صوبہ ہے، جو ملکی معیشت، بین الاقوامی تجارت، ماہی گیری اور سیاحت کے شعبوں میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ خصوصاً گوادر سمیت ساحلی علاقے بلیو اکانومی کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے بے شمار مواقع فراہم کرتے ہیں، جو مستقبل میں بلوچستان اور پاکستان کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ سمندر قدرت کا ایک عظیم تحفہ ہیں جو خوراک، روزگار، تجارتی سرگرمیوں اور ماحولیاتی توازن کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ تاہم سمندری آلودگی، پلاسٹک کے بڑھتے استعمال، غیر ذمہ دارانہ انسانی سرگرمیوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سمندری ماحول کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ساحلی ماحول کے تحفظ، سمندری حیاتیاتی تنوع کی بقا اور ماہی گیر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبوں اور پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ ساحلی علاقوں میں ماحول دوست اقدامات، ماہی گیروں کو سہولیات کی فراہمی اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سمندروں کا تحفظ دراصل انسانی مستقبل، معاشی استحکام اور آنے والی نسلوں کے محفوظ ماحول کا تحفظ ہے۔ اگر آج سمندری وسائل کی حفاظت اور ساحلی ماحول کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تو مستقبل کی نسلیں ایک صحت مند، محفوظ اور خوشحال ماحول سے مستفید ہو سکیں گی۔

انہوں نے عوام، سماجی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ سمندری آلودگی کے خاتمے، ساحلی علاقوں کی صفائی اور ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان کے قیمتی سمندری وسائل محفوظ رہیں اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

میر سلیم احمد کھوسہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان ساحلی علاقوں کی ترقی، سمندری ماحول کے تحفظ اور ماہی گیر برادری کی خوشحالی کے لیے اپنی کوششیں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *