Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

ضرورت پیش آئی تو متاثرہ ڈاکٹر کو بےرون ملک منتقل کرنے کے تمام انتظامات بھی کیے جائیں گے‘بخت محمد کاکڑ


وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے علاج و معالجے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور حکومت بلوچستان ان کی بہترین طبی نگہداشت کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے‘اپنے ایک بیان میں وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر صوبے کی ایک قابل، محنتی اور فرض شناس ڈاکٹر ہیں جن کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے متاثرہ ڈاکٹر کی صحت یابی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور محکمہ صحت کی جانب سے ان کے علاج کے تمام مراحل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے‘بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ متعلقہ اسپتال انتظامیہ اور ماہر ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو متاثرہ ڈاکٹر کو بےرون ملک منتقل کرنے کے تمام انتظامات بھی کیے جائیں گے تاکہ انہیں جدید ترین طبی سہولیات میسر آسکیں‘وزیر صحت نے کہا کہ حکومت بلوچستان متاثرہ ڈاکٹر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ علاج و معالجے کے تمام امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متاثرہ خاندان سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کی ہر ممکن معاونت کو یقینی بنائیں‘انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد معاشرے کے اہم ستون ہیں جو عوام کو زندگی کی بنیادی سہولت فراہم کرنے میں دن رات خدمات انجام دیتے ہیں۔ ایسے افراد کے خلاف تشدد یا کسی بھی قسم کے جرائم ناقابل قبول ہیں اور معاشرے کے لیے تشویشناک پیغام رکھتے ہیںبخت محمد کاکڑ نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان خواتین کے تحفظ، طبی عملے کی سلامتی اور انصاف کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کو یقینی بنایا جائے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے‘وزیر صحت بلوچستان نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ متاثرہ ڈاکٹر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے علاج، بحالی اور ہر ممکن معاونت کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی اور ان کی مکمل صحت یابی تک تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *