Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیچمن کوژک کے قریب ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحقملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوالکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیچمن کوژک کے قریب ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحقملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوال

روہڑی کے میاں عبدالقیوم پارک میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا


سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) روہڑی کے نیوی پارک کے قریب واقع میاں عبدالقیوم پارک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں بچوں کے جھولے، تفریحی گیمز کا سامان، فریج، جنریٹر اور دیگر قیمتی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں۔ واقعے کے باعث لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے فوکل پرسن اور پاکستان پیپلز پارٹی سٹی روہڑی کے انفارمیشن سیکریٹری عرفان علی دائودپوٹو نے فوری طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو متحرک کیا، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور مزید نقصان سے بچاؤ کے اقدامات کیے بعد ازاں عرفان علی دائودپوٹو اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ پارک پہنچے، جہاں انہوں نے آگ سے ہونے والے نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا مکمل تعین کیا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ میاں عبدالقیوم پارک روہڑی کے شہریوں، خصوصاً بچوں کی تفریح کا اہم مرکز ہے، اس لیے پارک کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پارک میں نئے جھولے، جدید تفریحی سامان اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ شہری دوبارہ اس تفریحی مقام سے مستفید ہو سکیں عرفان علی دائودپوٹو نے مزید کہا کہ عوامی خدمت، شہری سہولیات کی فراہمی اور روہڑی کی خوبصورتی کے لیے جاری ترقیاتی اقدامات کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا اور میاں عبدالقیوم پارک کو پہلے سے بہتر انداز میں بحال کرکے عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ شہریوں نے بھی پارک کی جلد بحالی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *