Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کا بھی اہم اعلانایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میدان جنگ بن گیا، متعدد افراد زخمیکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خاناسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کا بھی اہم اعلانایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میدان جنگ بن گیا، متعدد افراد زخمیکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خان

سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں،محمد فائق شاہ


عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام کی خدمت پر خرچ کریں۔چیئرمین امن ترقی پارٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری خزانے سے چلنے والے تمام فلاحی، سماجی اور ترقیاتی منصوبے عوام کی ملکیت ہیں، اس لیے ان منصوبوں پر کسی سیاسی جماعت، حکمران پارٹی یا سیاسی رہنما کی تشہیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والے فنڈز کو عوامی خدمت کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، نہ کہ سیاسی مقاصد یا شخصیات کی تشہیر کے لیے۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر سرکاری فلاحی منصوبوں میں سیاسی شخصیات کی تصاویر، نام یا جماعتی تشہیر شامل کرنا مناسب طرزِ عمل نہیں۔ ایسے منصوبوں کو ریاستی اور قومی شناخت کے تحت چلایا جانا چاہیے تاکہ تمام شہری بلا تفریق خود کو ان پروگراموں کا حق دار سمجھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ریاستی ادارے اور عوامی فلاح کے منصوبے مستقل ہوتے ہیں، اس لیے انہیں سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اخبارات، ٹی وی، ریڈیو اور دیگر ذرائع ابلاغ میں سرکاری خزانے سے دیے جانے والے بڑے بڑے اشتہارات میں بھی حکمران جماعتوں، وزراء یا سیاسی شخصیات کی تصاویر اور تشہیری مواد شامل نہیں ہونا چاہیے۔سرکاری اشتہارات کا مقصد عوام کو معلومات فراہم کرنا اور حکومتی خدمات سے آگاہ کرنا ہے، نہ کہ کسی سیاسی جماعت کی مقبولیت بڑھانا۔ عوام کے ٹیکسوں سے جاری ہونے والے اشتہارات میں قومی مفاد، عوامی آگاہی اور ریاستی تشخص کو ترجیح دی جانی چاہیے۔چیئرمین امن ترقی پارٹی نے مطالبہ کیا کہ تمام سرکاری امدادی پروگراموں، ترقیاتی سکیموں، صحت، تعلیم اور سماجی بہبود کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اشتہارات کے لیے بھی واضح اور غیر جانبدار پالیسی مرتب کی جائے، جس کے تحت سیاسی جماعتوں اور شخصیات کی تشہیر پر پابندی ہو۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت، مساوات اور قومی یکجہتی کے تقاضے یہی ہیں کہ عوامی وسائل کو سیاسی مفادات کے بجائے عوامی فلاح کے لیے استعمال کیا جائے تاکہ قومی خزانے کا ہر روپیہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر خرچ ہو۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *