Banner

کوئٹہ میں پیٹرول بحران پر ضلعی انتظامیہ کا مؤثر کردار

Share

Share This Post

or copy the link


خصوصی تحریر

دارالحکومت کوئٹہ میں حالیہ پیٹرول بحران ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا، تاہم ضلعی انتظامیہ نے بروقت اور مؤثر اقدامات کے ذریعے اس صورتحال پر کامیابی سے قابو پایا۔بحران کی بنیادی وجوہات میں ایران سے غیر قانونی پیٹرول کی فراہمی میں تعطل، مقامی سطح پر پاکستانی پیٹرول پر غیر معمولی دباؤ، سپلائی چین میں درپیش بعض تکنیکی اور ترسیلی مسائل شامل تھے۔صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہوگئی جب بعض افواہوں اور خدشات کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے غیر ضروری طور پر پیٹرول پمپس کا رخ کیا،جس سے کئی مقامات پر رش اور مصنوعی قلت کا تاثر پیدا ہوا۔ اس غیر معمولی طلب نے سپلائی کے نظام پر اضافی دباؤ ڈالا اور بحران کی شدت میں اضافہ ہوا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں، پیٹرولیم کمپنیوں، اوگرا حکام اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور متعدد اجلاس منعقد کیے۔ ان اجلاسوں میں شہر میں پیٹرول کی طلب و رسد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ہر صورت پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی فیصلے کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران کو فیلڈ میں متحرک کیا گیا اور شہر بھر کے پیٹرول پمپس کی مسلسل نگرانی کی گئی۔سپلائی، ترسیل اور فروخت کے عمل کی کڑی مانیٹرنگ کے ذریعے یہ یقینی بنایا گیا کہ کسی بھی مقام پر ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی فروخت یا مصنوعی قلت پیدا نہ ہونے پائے۔بحران کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں ایک خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا، جو چوبیس گھنٹے فعال رہا۔ کنٹرول روم میں تعینات افسران مسلسل فیلڈ سے رابطے میں رہے،عوامی شکایات کا ازالہ کیا اور پیٹرول کی فراہمی سے متعلق معلومات کی بروقت نگرانی کرتے رہے۔اس اقدام نے انتظامی ردعمل کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ضلعی انتظامیہ کی مسلسل کاوشوں، پیٹرولیم کمپنیوں کے ساتھ مؤثر رابطوں اور فیلڈ افسران کی شبانہ روز محنت کے نتیجے میں بحران پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ آج شہر بھر میں پیٹرول کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، تمام رجسٹرڈ پیٹرول پمپس فعال ہیں اور شہریوں کو بلا رکاوٹ پیٹرول دستیاب ہے۔یہ بحران اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بروقت حکمت عملی، مؤثر انتظامی فیصلوں اور تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے بڑے سے بڑے چیلنج کا بھی کامیابی سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے ذمہ داری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوامی خدمت کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف بحران پر قابو پایا بلکہ شہریوں کے اعتماد کو بھی بحال کیا۔ ختم شد

کوئٹہ میں پیٹرول بحران پر ضلعی انتظامیہ کا مؤثر کردار

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us