Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستانپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستان

عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیرِِاعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔اس دوران ملاقات میں ضلع کیچ کو درپیش مختلف عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں، بجلی کی صورتحال اور انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر عبدالوحید بلیدئی، ڈاکٹر نور بلوچ، مشکور انور اور رجب یاسین بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ضلع کیچ میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات پر غور کیا گیا۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے عوامی مسائل کے فوری اور مو¿ثر حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مشکلات کے ازالے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *