Banner

حب میں یوسف عزیز مگسی ڈے کی پروقار تقریب، ادیبوں و دانشوروں کی شرکت

Share

Share This Post

or copy the link


حب(نمائندہ خصوصی)

محکمہ ثقافت بلوچستان اور مکتبہ یوسف عزیز مگسی کے اشتراک سے حب میں یوسف عزیز مگسی ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق:
حب محکمہ ثقافت بلوچستان اور مکتبہ یوسف عزیز مگسی کے مشترکہ زیرِ اہتمام بلوچستان کے عظیم سیاسی رہنما، دانشور، ادیب اور عوامی شعور کے علمبردار یوسف عزیز مگسی کی یاد میں “یوسف عزیز مگسی ڈے” کی ایک پروقار تقریب حب میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ادیبوں، دانشوروں، سماجی کارکنوں، طلبہ، سیاسی و ثقافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے مہمانِ خصوصی زرین مگسی، پارلیمانی سیکریٹری برائے ثقافت و سیاحت بلوچستان تھے، جبکہ پروگرام کی نظامت معروف ادبی و ثقافتی شخصیت ظہیر ظریف نے انجام دی۔ تقریب کا آغاز یوسف عزیز مگسی کی زندگی، جدوجہد اور خدمات پر روشنی ڈالنے سے ہوا اس موقع پر کامریڈ وحید بلوچ، اصغر دشتی، رمضان ببری، ڈاکٹر سلیم کُرد اور جمیل نے خطاب کرتے ہوئے یوسف عزیز مگسی کی سیاسی، سماجی، ادبی اور فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ یوسف عزیز مگسی بلوچستان میں سیاسی و سماجی بیداری کے اولین علمبرداروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے عوامی حقوق، تعلیم کے فروغ اور ترقی پسند فکر کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ان کے افکار نوجوان نسل کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں اپنے خطاب میں زرین مگسی، پارلیمانی سیکریٹری برائے ثقافت و سیاحت بلوچستان نے کہا کہ یوسف عزیز مگسی بلوچستان کی تاریخ کی ایک درخشاں شخصیت تھے جنہوں نے اپنی مختصر زندگی میں عوامی شعور کی بیداری، تعلیم کے فروغ اور قومی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت بلوچستان صوبے کی تاریخی، ادبی اور ثقافتی شخصیات کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ نئی نسل کو اپنے قومی ہیروز اور ان کی جدوجہد سے آگاہ کیا جا سکے تقریب کے دوران یوسف عزیز مگسی کی ایک نظم کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا، جسے معروف فنکار اے۔ ڈی۔ بلوچ نے نہایت مؤثر اور دلنشین انداز میں پرفارم کیا۔ اس منفرد پیشکش کو شرکاء نے بے حد سراہا اور بھرپور داد دی۔ ڈرامائی انداز میں پیش کی گئی نظم نے یوسف عزیز مگسی کے افکار اور پیغام کو حاضرین تک مؤثر انداز میں پہنچایا مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ یوسف عزیز مگسی کی جدوجہد، فکری ورثہ اور عوامی خدمات کو محفوظ کرنا اور نئی نسل تک منتقل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے علمی و ادبی پروگرام نہ صرف تاریخ اور ثقافت سے آگاہی پیدا کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت فکری رجحانات کو بھی فروغ دیتے ہیں تقریب کے اختتام پر یوسف عزیز مگسی کی قومی، ادبی، سیاسی اور سماجی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ان کے افکار، نظریات اور مشن کو فروغ دینے کے لیے آئندہ بھی ایسی علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔ شرکاء نے محکمہ ثقافت بلوچستان اور مکتبہ یوسف عزیز مگسی کی جانب سے اس یادگار تقریب کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے بلوچستان کی فکری اور ثقافتی روایت کے فروغ میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

حب میں یوسف عزیز مگسی ڈے کی پروقار تقریب، ادیبوں و دانشوروں کی شرکت

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us