Banner

ریاستی اداروں کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلانے پر محمود خان اچکزئی کے خلاف تھانہ گلستان میں مقدمہ درج

Share

Share This Post

or copy the link

ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے تھانہ گلستان میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی اور دیگر کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر سخت، توہین آمیز اور اشتعال انگیز تقریر کرنے، عوام کو اکسانے اور نفرت پھیلانے کے الزامات کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی سائل عبدالولی خان ولد عبدالغفار خان قوم شینزئی سکنہ گلستان کاری کی تحریری درخواست پر عمل میں لائی گئی ہے۔تھانہ گلستان میں درج ایف آئی آر مقدمہ نمبر 2026/29) کے متن کے مطابق، مدعی مقدمہ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول گلستان کے گراونڈ میں ایک عوامی جلسہ جاری تھا، جس میں تقریبا 650 سے 700 کے لگ بھگ افراد شریک تھے۔ اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ملزم محمود خان اچکزئی ولد محمد خان نے مبینہ طور پر کہا کہ آئے روز بلوچستان میں بدامنی ہے اور موجودہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے حکومت کو ‘فارم 47 کی جعلی حکومت’ قرار دیا اور مبینہ طور پر پاکستان آرمی کے مقابلے میں مختلف قبائل سے بندے لے کر ایک متبادل آرمی بنانے کی تجویز پیش کی۔ایف آئی آر کے متن میں مزید الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم نے تمام امن پسند پاکستانی عوام کو افغانی مہرے بنانے کی ترغیب دی، جس سے پاکستانی اداروں اور عوام کے درمیان شدید نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ اس کے علاوہ شاہراہِ عام پر ہر قسم کی آمد و رفت کو بند کرنے اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے لیے لاڈ اسپیکر کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس نے مدعی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمود خان اچکزئی وغیرہ کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 153، 505، 131، 341، 147، 149 اور بلوچستان سانڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش سب انسپکٹر (SI) غلام محمد کے سپرد کر دی ہے، جنہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ریاستی اداروں کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلانے پر محمود خان اچکزئی کے خلاف تھانہ گلستان میں مقدمہ درج

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us