Banner

کوئٹہ جعفر ایکسپریس خودکش دھماکہ ، دین و وطن کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، آغا سید حسین مقدسی

Share

Share This Post

or copy the link


راولپنڈی ( ) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان آغا سید حسین مقدسی نے گزشتہ روز کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب خود کش دھماکے میں درجنوں بے گناہ مسافروں کے لقمہ اجل بننے کے المناک سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس گھناؤنی کاروائی کو ملک میں جاری دہشتگردی کو دین و وطن کے خلاف ازلی دشمن کی سازش کا تسلسل قرار دیا ہے۔ ہیڈ کوارٹرز ٹی این ایف جے علی مسجد سے جاری اپنے رد عمل میں انہوں نے اس امر پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا کہ خودکش دھماکہ کرنے والے سفاک دہشت گردوں نے درجنوں بے گناہ جانوں کو نگل لیا جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں اور بڑی تعداد میں زخمی ہونیوالے زندگی اور موت کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے پاکیزہ تہوار سے قبل بے گناہ بچوں عورتوں جوانوں کو خون میں نہلا دینا دہشت گردی انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے۔ سربراہ ٹی این ایف جے نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے سانحات خطے کے امن و سکون کو تباہ و برباد کرنے کی ایک سوچی سمجھی اور منظم سازش ہے کیونکہ پاکستان کی ترقی اور استحکام دشمن کو برداشت نہیں ۔انہوں نے یہ بات ضرور دے کر کہی کہ ایسے اندوہناک واقعات کے بعد زبانی بیانات ناکافی ہیں بلکہ حکمرانوں کو اپنی روش تبدیل کرکے ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے موسوی امن فارمولے پر عمل کو یقینی بنانا ہوگا جس کے لیے نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر کالعدم گروپوں کے لیے محض کھالیں جمع کرنے پر پابندی لگانا کافی نہیں بلکہ امن دشمنوں کو آہنی شکنجے میں جکڑنا اور ان کی نئے ناموں سے سرگرمیوں کو بزور قوت روکنا ضروری ہے جو اج بھی کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں اور اپنی عملی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آغا مقدسی نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے امن و امان کے لیے کی جانے والی کارروائیوں اور آپریشن کو سپاس تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشتگردی کو نیست و نابود کرنے والی افواجِ پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔ سربراہ ملت جعفریہ آغا سید حسین مقدسی نے سانحہ کوٹہ میں جاں سے گزرنے والے ال وطن کے درجات کی بلندی سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

کوئٹہ جعفر ایکسپریس خودکش دھماکہ ، دین و وطن کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، آغا سید حسین مقدسی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us