Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدمسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فرید

پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،محمد حسیب شجاع


معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کی جبکہ ریلی میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران، اسکولوں کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھائے پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے لگاتے رہے۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوئی اور شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ ڈپٹی کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم سمیت مختلف محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج اور سیکورٹی اداروں کی قائدانہ صلاحیتوں، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کا فخر ہے جس نے اپنی بہادری، قربانیوں اور عسکری صلاحیتوں کا لوہا نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں منوایا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور بھارت کے غرور کو کئی مرتبہ خاک میں ملایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کیونکہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری پر پوری قوم متحد ہے ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور پاک فوج کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *