Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیدہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی

بلوچستان مسئلہ فوری حل طلب ہے، پروفیسر حلیم صادق


بلوچستان مسئلہ کے پر امن حل کیلئے تمام سیاسیجماعتوں کا گرینڈ جرگہ بلایا جائے۔ صوبائی جنرل سیکریٹری سے پی پی بلوچستان
بلوچستان کے وسائل پر مقامی عوام کا حق تسلیم کئے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے۔عوام پاکستان پارٹی
کوئٹہ (پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ فوری حل طلب ہے اور اس کے مستقل و پائیدار حل کیلئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین، دانشوروں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا جانا چاہیے تاکہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کا سنجیدگی سے جائزہ لے کر قابلِ عمل اور دیرپا فیصلے کئے جاسکیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود یہاں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان کے وسائل پر یہاں کے عوام کا حق تسلیم کرکے ان وسائل کو مقامی ترقی، تعلیم، صحت، روزگار اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے تو نہ صرف صوبے کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں بلکہ احساسِ محرومی کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں مگر بدقسمتی سے انہیں روزگار، معیاری تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع میسر نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں اور ترقیاتی منصوبوں میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے۔
پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے مزید کہا کہ طاقت اور وقتی فیصلوں کے بجائے سیاسی مفاہمت، مکالمے اور عوامی اعتماد کے ذریعے ہی بلوچستان کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی قوتیں ذاتی و جماعتی مفادات سے بالاتر ہوکر بلوچستان کے مستقبل کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں تاکہ صوبے میں امن، خوشحالی اور استحکام کا نیا دور شروع ہوسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *