Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
N-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریبN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب

9 مئی واقعات تاریخ کا افسوسناک باب ہیں، سید صادق آغا


قومی اداروں کے احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔9 مئ کے اصل زمہ دار بے نقاب ھونے چاہیں۔
سیاسی اختلافات کو جمہوریحدود میں رہتے ہوئے حل کرنا وقت کی اہم ضرورت اور ملک کے مفاد میں ہے۔
کوئٹہ (پ ر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سنئیر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے 9 مئی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات ملکی تاریخ کا ایک افسوسناک اور حساس باب ہے، جس سے قوم نے بہت سے اہم اسباق سیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہر جمہوری معاشرے کا حصہ ہوتے ہیں، تاہم اختلاف رائے کو ہمیشہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی ادارے ملک کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کی علامت ہیں، لہٰذا ان کے احترام اور وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ 9 مئی کے واقعات تحریک انصاف اور عمران خان کیخلاف سازش تھے۔9 مئی کے اصل زمہ داروں کو بے نقاب ھونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کو جذبات کی بجائے شعور، برداشت اور مثبت سیاسی رویوں کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ملک میں سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی مضبوط ہو سکے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام سیاسی و جمہوری قوتیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی سلامتی، آئین کی بالادستی اور جمہوری استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی، سیاسی اور سماجی چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد، برداشت اور باہمی احترام ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو نفرت، انتشار اور تصادم کی سیاست سے گریز کرتے ہوئے مثبت اور تعمیری سیاست کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم، شعور، تحقیق اور قومی خدمت کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پاکستان ایک مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ ملک بن سکے۔ سید صادق آغا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوری روایات، عوامی حقوق اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں سیاسی استحکام، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *